مؤذن ہوتے ہوئے دوسرے شخص کو اقامت کہنا کیسا



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جی حضور والا میرا یہ سوال تھا ۔ مسجد میں نائب امام اور موذن ہے ان کے رہتے ہوئے ہفتے میں صرف جمعہ کی نماز پڑھنے والا شخص اقامت کہتا ہے ایسے شخص کا اقامت دینا کیسا ہے میں نے یہ سوال کیا تھا

المستفی محمد احسان رضا

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

جو شخص اذان دے تکبیر اقامت کہنا بھی اسی کا حق ہے مؤذن کے موجود ہوتے ہوئے اس کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے شخص کا تکبیرِ اقامت کہنا مکروہ یعنی ناپسندیدہ ہے جبکہ اس سے مؤذن کو ناگوار گزرتا ہو لیکن اگر کوئی دوسرا شخص مؤذن کی اجازت سے اقامت کہے یا بغیر اجازت کے کہےاور اس سے مؤذن کو ناگوار محسوس نہ ہو یا اذان دینے والا موجود ہی نہ ہو تو دوسرے شخص کاتکبیرِ اقامت کہنا بلا کراہت جائز ہے

صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ جس نے اَذان کہی اگر موجود نہیں تو جو چاہے اِقامت کہہ لے اور بہتر امام ہے اور مؤذن موجود ہے تو اس کی اجازت سے دوسرا کہہ سکتا ہے کہ یہ اسی کا حق ہے اور اگر بے اجازت کہی اور مؤذن کو ناگوار ہو تو مکروہ ہے (بہار شریعت جلد 1 حصہ 3 صفحہ 470 مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی )

اور الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمۃ فتاویٰ رضویہ شریف میں تحریر فرماتے ہیں کہ اگر مؤذن موجودہےتو اس کی اجازت کے بغیر کوئی دوسرا تکبیر نہ کہے اور امام کے لیے بھی مناسب نہیں کہ شرعی عذر کے بغیر کسی دوسرے کو تکبیر کے لیے کہے شرعی عذر مثلاً اس کی اقامت لحن پر مشتمل ہو اجازت مؤذن کے بغیراقامت کہنا مناسب نہیں کہ شاید وہ اسے ناپسند کرتا ہو (فتاویٰ رضویہ کتاب الصلوٰۃ جلد 5 صفحہ 418 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاھور )

المفاتیح شرح مصابیح میں ہے يعني الاقامة حقّ من أذّن ويكره أن يقيم غير من أذّن إلا برضاه ترجمہ یعنی اقامت کہنا اسی کا حق ہے جس نے اذان دی دوسرے شخص کا مؤذن کی اجازت کے بغیر اقامت کہنا مکروہ ہے (المفاتيح في شرح المصابيح کتاب الصلاۃ باب الاذان جلد 2 صفحہ 44 ،مطبوعہ دارالنوادر الکویتیہ )

خلاصہ کلام یہ ہے کہ اگر مؤذن موجود ہے تو پھر دوسرے کا تکبیر کہنا مناسب نہیں ہاں اگر مؤذن اجازت دے تو کہسکتا ہے اس میں بھی کوئی حرج نہیں فقط والسلام 

واللہ اعلم باالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند


✅✅الجواب صحیح والمجیب مفتی سہیل رضا صاحب قبلہ بہار


✅✅ الجواب صحیح قاری عبیداللہ حنفی بریلوی 

 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0