کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر کوئی شخص نمازِ جنازہ میں اس وقت شامل ہو جب امام تیسری تکبیر کہہ چکا ہو، تو شامل ہونے کا وقت کیا وہ فوراً تکبیر کہہ کر جماعت میں شامل ہو جائے، یا امام کی چوتھی تکبیر کہنے کا انتظار کرے؟ چھوٹی ہوئی تکبیروں کی قضا امام کے سلام پھیرنے کے بعدکرے وہ اپنی باقی ماندہ تکبیریں کس طرح پوری کرے گا—کیا ہر تکبیر کے ساتھ اس کے اذکار (ثناء، درود، دعا) پڑھے گا یا صرف تکبیریں کہہ کر سلام پھیر دے گا؟
المستفتی: عمر فاروق بن محمد جعفر، اجھریل، کٹیہار بہار
الجواب بعون ملک الوہاب:
مسبوق(یعنی جس کی بعض تکبیریں فوت ہوگئیں وہ) وہ اپنی باقی تکبیریں امام کے سلام پھیرنے کے بعد کہے اور اگر یہ اندیشہ ہوکہ دعا وغیرہ پڑھے گا تو پوری کرنے سے قبل لوگ جنازہ کو کندھے تک اٹھالیں گے تو صرف تکبیریں کہ لے دعا وغیرہ چھوڑ دے (غنیۃ المستملی ص537/نماز کے احکام ص387)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:ابوضیاغلام رسول سعدی (ساکن بوہر،تیلتا،کٹیہار بہار) 8618303831
مقیم حال بلگام کرناٹک۔ 28/10/2026
