ٹیٹوں بنوا کر نماز پڑھنا کیسا ہیں؟

اَلسَــلامُ عَلَيْـكُم وَرَحْمَـةُ اَللهِ وَبَـرَكاتُــهُ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس کے بارے میں(١)۔۔۔زید اپنے جسم پر کئے جگہ نام لکھوایا ہے ٹیٹو سے چھپوا کے جو تا حیات نکل نے والا نہیں ہے تو اب زید کیلئے کیا حکم شرع ہے اور یہ بھی بتا ئیں کہ زید ایسی حالت میں اگر نماز پڑھے تو اسکی نماز صحیح ہوگی یا نہیں ؟؟؟

ساٸـل:👈🏻محمـد رضا چھتیس گڑھ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

📝الجـــواب بعــــــون الملک الوہاب
صورتِ مسئولہ میں جسم کے کسی حصہ پر ٹیٹو بنوانا شرعاًحرام اور گناہِ کبیرہ ہے، اور ٹیٹو بنانے اور بنوانے والوں پر اللہ رب العزت کی جانب سے لعنت کی گئی ہے، جیساکہ صحیح البخاری میں ہے:
"عن ابن عمر -رضي الله عنه- عن النبي صلّى الله عليه وسلّم، حيث قال: لعَنَ اللَّهُ الواصلةَ والمُستوصِلةَ، والواشمةَ والمُستوشِمة". ( رواه البخاري، عن عبد الله بن عمر، الرقم: 5937)*_
"المنهاج شرح صحیح مسلم بن الحجاج"میں ہے:
*_📔" الوشم وهي أن تغرز إبرة أو مسلة أو نحوهما في ظهر الکف أو المعصم أو الشفة أو غیر ذلک من بدن المرأة حتی یسیل الدم، ثم تحشو ذلک الموضع بالکحل أو النورة 📖فیخضر ... فإن طلبت فعل ذلک بها فهي مستوشمة، وهو حرام علی الفاعلة والمفعول بها باختیارها والطالبة له ... وسواء في هذا کله الرجل والمرأة . والله أعلم". (۷/۲۳۱ ، کتاب اللباس والزینة ، باب تحریم فعل الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة ، تحت الرقم :📗۲۱۲۵)_*
لہذا صورتِ مسئولہ میں جسم پر ٹیٹو بنانے کی قطعاً اجازت نہیں ہے، اور اگر کسی نے جسم پر ٹیٹو بنوا رکھے ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ کے حضور سچے دل سے توبہ کرے، اور اگر اسے زائل کرنا ممکن ہو تو بذریعہ علاج جسم سے اسے ختم کروائے، جیساکہ "فتح الباری شرح صحیح البخاری" میں ہے:
"إلا بالجرح فإن خاف منه التلف، أو فوات عضو، أو منفعة عضو، أو حدوث شين فاحش في عضو ظاهر، لم تجب إزالته وتكفي التوبة في هذه الحالة، وإن لم يخف شيئاً من ذلك ونحوه لزمه إزالته ويعصي بتأخيره، وسواء في ذلك كله الرجل والمرأة". ( ١٠/ ٣٧٢)يستفاد مما مرّ حكم الوشم في نحو اليد، وهو أنه كالاختضاب أو الصبغ المتنجس؛ لأنه إذا غرزت اليد أو الشفة مثلاً بإبرة، ثمّ حشي محلها بكحل أو نيلة ليخضر، تنجس الكحل بالدم، فإذا جمد الدم، والتأم الجرح بقي محله أخضر، فإذا غسل طهر؛ لأنه أثر يشق زواله؛ لأنه لايزول إلا بسلخ الجلد أو جرحه، فإذا كان لايكلف بإزالة الأثر الذي يزول بماء حار أو صابون فعدم التكليف هنا أولى. وقد صرح به في القنية فقال: ولو اتخذ في يده وشماً لايلزمه السلخ ..." الخ (ردالمحتار على الدر المختار، كتاب الطهارة، باب الأنجاس، مطلب في حكم الوشم، (1/330) ط: سعيد) رہی بات نماز کی تو ٹیٹو کے ساتھ نماز ہوجاتی ہے ، البتہ جان دار کی شکل ہونے کی صورت میں کراہت کے ساتھ ادا ہوگی۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

 شــــــــرف قلـــــــم حضرت علامہ ومــــولانا محمدانیس الـرحمٰـن حنفـی رضـوی

 ۳ /ذی الحجہ ١٤٤٠ھ بروز اتوار

اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0