کافر کے جھوٹے پانی سے پاکی حاصل کرنا کیسا ہے

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

        ســــــــــــــــــــــوال👇

📜کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ کافر کا جھوٹا پاک ہے یا ناپاک؟ کیا کافر کے جھوٹے سے پاکی حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں ثابت کرے حدیث پاک سے! جواب عنایت فرمائیں؟

      سائل مولانا محمد مقیم رضا 

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    ✒الجواب بعون الملک الوہاب👇

ہر مسئلہ حدیث سے بیان نہیں کیا جاسکتا پھر ہر انسان کے بس کی بات نہیں کہ حدیث پاک سے مسئلہ اخذ کرے اس لئے ہمارے فقہا نے جو قرآن و احادیث کی روشنی میں مسئلہ بیان کیا ہے اسی کا مطالعہ کریں.کافر کا جوٹھا پاک ہے جیسا علامہ صدرالشریعہ ععلیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ آدمی چاہئے جنب ہو یا حیض و نفاس والی عورت اس کا جھوٹا پاک ہے کافر کا بھی جھوٹا پاک ہے مگر اس سے بچنا چاہئے جیسے تھوک ، رینٹھ ، کھنکار کہ پاک ہے مگر ان سے آدمی گھن کرتا ہے اس سے بہت بدتر کافر کے جھوٹے کو سمجھنا چاہئے
(📚 بہار شریعت ج ١ آدمی اور جانوروں کے جوٹھے کا بیان )اور یہ بات کہ کافر کے جوٹھے سے پاکی حاصل کرسکتے ہیں اگر اس کا مطلب یہ ہو کہ جس پانی کو وہ پی لیا ہو اس سے غسل کرسکتے ہیں یا نہیں؟ تو اسکا جواب یہ ہے کہ غسل نہیں کرسکتے کیوں کہ وہ مستعمل ہوگیا اور ماء مستعمل سے وضو یا غسل جائز نہیں جیسا کہ علامہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں اگر بے وضو شخص کا ہاتھ یا انگلی یا پورایا ناخن یا بدن کا کوئی ٹکڑا جو وضو میں دھویا جاتا ہو بقصد یا بلا قصد دہ در دہ سے کم پانی میں بے دھوئے ہوئے پڑ جائے تو وہ پانی وضو اور غسل کے لائق نہ رہا۔ اسی طرح جس شخص پر نہانا فرض ہے اس کے جسم کا کوئی بے دھلاہوا حصہ پانی سے چھو جائے تو وہ پانی وضو اور غسل کے کام کانہ رہا.
📚(بہار شریعت ح ٢)

     واللــہ تعـالیٰ اعـلـم باالصـواب

         ✍کتبــــــــــــــــــــــــــہ
 حضـرت عـلامـہ و مـولانـا تاج محمد حنفی قادری واحدی صـاحـب قـبلـہ 

🗓مطابق ٢٩ اکتوبر بروز منگل
 ۲۰۱۹ عیسوی🗓

      اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0