چمڑے کو مٹی، میں دفن کرنا کیسا ہے

الســـلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسلئہ کے بارے میں کہ چمڑے کو مٹی میں دفن کرنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں
سائل غلام حسین گیاوی

وعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ 
الجواب بعون الوھاب 
ممتاز الفقہاء حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفی قادری دامت برکاتہم العالیہ کا جواب

کیا قربانی کے کھال کو دفن کردینا صحیح ہے ؟

آج کل whatsapp اور fb پر کھال کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے اس کو دفن کر دینے کا مسئلہ بہت چل رہا ہے
اور اس سلسلے میں بہت سارے علماء کرام اور مفتیان اعظام نے فرمایا کہ قربانی کے کھال کو دفن کر دیا جائے اور اس کی قیمت یا دو سو روپیے مدارس اسلامیہ کو دیے دیا جائے
لیکن یہ مسئلہ جب حضور محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ کی بارگاہ میں پہنچا تو آپ نے اس پر تحقیق فرمائی 
اور 2,8,2019 بروز جمعہ کو امجدی رضوی جامع مسجد میں طالبان علوم نبویہ سے خطاب کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ قربانی کے کھال کو دفن کر دینا یہ درست نہیں ہے اس لئے کی اس جانور پر اللہ تعالٰی کی ملکیت ہے
لیکن بندہ اس جانور کے گوشت کو کھائےاور کھال کو اپنے کام میں استعمال کرے اور اگر اس کھال کو بیچ دیا تو اسکی قیمت کو صدقہ کرنا ضروری ہے
لیکن اس جانور کے کوئی بھی جز کو ضائع کرنا درست نہیں ہے
لہذا کھال بھی ایک جز ہے تو اسکو بھی ضائع کرنا درست نہیں ہے

اور کھال کو دفن کر نے کے بارے میں نہ کوئی دلیل ہے کتب فقہ سے اور نہ قرآن و حدیث سے ہے اور ناہی اس پر کوئی جزیہ ہے

لہذا کھال دفن نہ کریں بلکہ اس کو اپنے کام میں استعمال کریں یا بیچ کر قیمت صدقہ کر دیں اگر چہ کم ہی قیمت میں کیوں نا ہو لیکن دفن کر کے ضائع نہ کریں.

                کتبہ
_*حضرت علامہ ومولانا محمد انیس الرحمن حنفی صاحب قبلہ مد 
اسلامی معلومات گروپ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0