Headlines
Loading...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مسلم عورتوں کو کوپرٹی(Copper T) کا استعمال کرنا کیسا ہے؟قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں

المستفتی👈 ۔محمد فرقان اشرفی جامعی موضع گنارہ جلال آباد ضلع شاہ جہان پور یوپی

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجـــــــواب بـعــون الملک الـوہاب👇

اگر غربت کی وجہ سے ایسا کرتی ہیں تو جائز نہیں جیسا ارشاد باری تعالی ہے
📖وَلاَ تَقْتُلُواْ أَوْلادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلاقٍ نَّحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُم_ _(اسراء :۳۱)        
                   ترجمہ👇
اپنی اولاد کو قتل مت کرو فقر و فاقہ کے ڈر سے، ہم ہی ان کو بھی رزق دیتے ہیں اور تم کو بھی.نیز قرآن کی بیشمار آیات کریمہ سے ثابت ہے کہ رزق اللہ تعالی کے ذمہ ہے وہ قادر مطلق ہے
    📖اور حدیث شریف میں ہے👇
 تزوجوا الودود الولود فانی مکاثر بکم الامم
زیادہ محبت کرنے والی اور بچے جننے والی عورت سے نکاح کرو کیوں کہ میں کل قیامت میں تم لوگوں کی تعداد کی زیادتی کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا۔ہاں اگر صحت خراب ہو نے یا حمل برداشت کرنے کی طاقت نہ ہو یا استقرار حمل میں ایسی تکلیف کا اندیشہ ہو جو ناقابل تحمل ہو ان صورتوں میں عارضی طور پر صحت وقوت کی بحالی تک عورتیں کوپرٹی کا استعمال کرسکتی ہیں کیونکہ اس کے استعمال سے بچے نہیں ہونے پاتے اورایسا طریقہ اختیار کرنا جس سے بچے نہ پیدا ہوں جائز ہے کہ صحابہ کرام بھی عزل کرتے تھے یعنی منی گرتے وقت عضو تناسل کو عورت کی شرمگاہ سے نکال لیا کرتے تھےجیسا کہ حدیث شریف میں ہے
📖حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ عَمْرٌو : أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ كُنَّا نَعْزِلُ وَالْقُرْآنُ يَنْزِلُ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب قرآن نازل ہو رہا تھا ہم عزل کرتے تھے۔
_*(📕بخاری شریف ۵۲۰۸)*_
لہذا عورتیں کوپرٹی کا استعمال بوجہ مجبوری کرسکتی ہیں جبکہ انہیں اس سے نقصان نہ پہونچتا ہو یونہی کنڈوم (نیرودھ)کا بھی استعمال جائز ہے.

               والله اعلم بالصوب

             📝کتبــــــــــــہ؛📝
حـــضـــرت عـلامـہ ومـولانا تاج مـحـمـد حنفی قادری واحدی

بــتاریـخ(٢٢)محرمالحرام
(١٤٤١)ھــجــــری

      اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ