جمعہ کی نماز کب فرض ہوئی


   ❂اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂

              ✒الســـــــــــــوال

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ جمعہ کی نماز کب فرض ہوٸی جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت کریں

الســـاٸل 👈🏽 محمـــــد قمـــــرالدین قادری بمقـــام گینـــاپور ضــلع بہراٸچ شــــریف یوپی

     ❂وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂  

  ✒الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب👇

👈🏽 ہم بسال اول از ہجرت 👉🏽
علی الصحیح المشہور عندالجمہور فی شرح المواھب للزرقانی، الایۃ مدنیۃ فتدل علی انھا فرضت بالمدینۃ وعلیہ ا لاکثر وقال الشیخ ابوحامد فرضت بمکۃ قال الحافظ وھو غریب
جمہور کے نزدیک صحیح مشہور یہی ہے کہ ہجرت کے پہلے سال فرض ہوا، شرح المواہب للزرقانی میں ہے کہ آیت (جمعہ) مدنی ہے جو دال ہے کہ جمعہ کی فرضیت مدینہ منورہ علی صاحبہا الصلوۃ میں ہوئی ، اور اکثر علماء کی یہی رائے ہے، شیخ ابوحامد کہتے ہیں کہ جمعہ مکہ مکرمہ میں فرض ہوا تھا، حافظ کہتے ہیں کہ یہ قول غریب ہے۔
📗(؂۲شرح المواہب اللدنیہ للزرقانی الباب الثانی فی ذکر صلوۃ الجمعۃ مطبوعہ مطبعہ عامرہ مصر ۷/۴۳۳)
وفی شرح الموطا لہ انہ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فی سفر الھجرۃ لما خرج من قبایوم الجمعۃ حین ارتفع النھار ادرکتہ الجمعۃ فی بنی سالم بن عوف فصلاھا بمسجد ھم فسمی مسجد الجمعۃ وھی اول جمعۃ صلاھا صلی اﷲ تعالی وسلم ذکرہ ابن اسحق
زرقانی کی شرح موطا میں ہے کہ رسالت مآب صلی اﷲ تعالی علیہ وسم جب سفر ہجرت کےموقعہ پر جمعہ کے دن قبا سے مدینہ طیبہ کی طرف چلے تو دن خوب بلند ہوچکا تھا محلہ بنوسالم بن عوف میں جمعہ کا وقت ہوگیا تو آپ نے ان کی مسجدمیں جمعہ ادا فرمایا، اسی وجہ سے اس مسجد کا نام مسجد الجمعہ قرار پاگیا، یہ پہلا جمعہ تھا جو حضور سرور عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے ادا فرمایا، ابن اسحاق نے اسی طرح ذکر کیا ہے
فتاوی رضویہ شریف جدید جلد ہشتم
📗فتاوی رضویہ شریف قدیم جلدسوم صفحہ 688

         واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

( ✒ ) کتبـــــــــــــــــــــــــہ( ✒ )

حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد افـســـــر رضـــا حشمتـی سعـدی عفـی عنـــہ صـاحـب قبـلـہ 
    
     ( اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ )
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0