Headlines
Loading...
کیا میت کو نہلانے کے بعد غسل کرنا ضروری ہے

کیا میت کو نہلانے کے بعد غسل کرنا ضروری ہے


 السلام عليكم ورحمة الله وبرکاتہ 

*سوال* بعد سلام کے عرض ہے کہ عوام میں مشہور ہے کہ جس نے میت کو غسل دیا اور قبرستان میں دفنانےبھی گیا اور قبر میں بھی اترا تو اس شخص کو گھر پیہچ کر غسل کرنا ہوگا. علماۓ اکرام رہنمائی فرمائیں کیا یہ درست ہے؟
*سائل* زاہد حسین رضوی دہلی

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

🖊 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب

 یہ سب قوم کی جہالت ہے کیونکہ کتابوں کامطالعہ نہ کرنے کی وجہ سے جو کچھ سنتے ہیں وہی بک دیتے ہیں اور تصور کرتے ہیں کہ میں مفتی اعظم ہوگیا کسی کو حق نہیں کہ بغیر علم کے مسئلہ بیان کرے اور جو ایسا کرتا ہےاس پر زمین و آسمان کے فرشتے لعنت بھیجتے ہیں *(کنزالعمال ج ١٠)*
🖊میت کو غسل دینے یا دفن کرنے یا قبر میں اتارنے سے غسل واجب نہیں ہوتا *(حبیب الفتاوی جلد ص ٥٤٣)*
🖊ہاں اگر وقت کو اور کوئی دشواری نہ ہو تو کرلینا بہتر ہے. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ
*الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی*

٨/ربیع النور شریف ١٤٤١ھ
٦/نومبر ٢٠١٩ء بروز بدھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ