شادی کی پہلی رات کو گلاب کے پھولوں سے روم سجانا کیسا ہے


              اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

شادی کی پہلی رات جو روم سجاتے ہے اس میں گلاب کے پھول رکھنا کیسا ؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ گلاب حضور ﷺ کے پسینہ سے بنا ہے تو کیا اس میں بے ادبی نہیں ہے ؟ مفصل جواب عطا فرما کر رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیر


              المستفتی محمد معراج مظفرپور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
             وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ 

                الجواب بعون المک الوہاب 

صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ گلاب کا پھول شب زفاف بچھانا اس قدر کہ فضول خرچی نہ جائز ہے لہذا اس کا استعمال اس صورت میں بے ادبی نہیں ہے کیونکہ اب یہ گلاب بن گیا ہے اگر چہ بعض حضرات کے قول کے مطابق گلاب حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پسینہ سے پیدا ہوا ہے لیکن ماہیت چونکہ بدل گئی ہے اس لیے حکم بدل گیا ہے علامہ شامی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وَالظَّاہِرُ أنَّ مَذْہَبَنَا ثُبُوْتُ اِنْقِلاَبِء الْحَقَائِقِ بِدَلیلٍ مَا ذَکَرُوْہُ فِي انْقِلاَبِ عَیْنِ النِّجَاسَةِ کَاِنْقِلاَبِ الْخَمْرِ خَلًّا وَالدَّمِ مِسْکاً وَنَحْوِ ذٰلِکَ (رد المحتار: 239/1 )ترجمہ: اور ظاہرسی بات ہے کہ ہمارا مسلک انقلابِ ماہیات کے ثبوت کا ہے، اس دلیل کی وجہ سے جو فقہائے کرام نے عین نجاست کے بدلنے میں ذکر فرمائی ہے، جیسے شراب کا سرکہ بن جانا اور خون کا مشک بن جانا اور اس جیسی دوسری چیزیں (رد المحتار)سائل ذرہ یہ سوچیں کہ ہر چیز نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے نور سے بنی ہے تو کیا،،،،،،،،،،،،،،،،، 

             واللہ تعالٰی اعلم بالصواب 

         کتبہ مفتی الفاظ قریشی صاحب قبلہ کرناٹک
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0