جان جانے کا خطرہ ہو تو شراب پینا کیسا ہے

            السلام علیکم و رحمتہ اللہ برکاتہ

اگر کوئی کافر کسی مسلم شخص کو بولے کہ شراب پینا پڑے گا ورنہ جان مار دونگا اس صورت میں وہ کیا کرے گا حوالہ کے ساتھ جواب دیں مہربانی ہوگی

           مدثر عالم بندکی فتح پور الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

              الجواب بعون الملک الوہاب 

 اگر اس شخص کو غالب گمان ہے کہ اگرشراب نہیں پیوں گاتویہ قتل کردیگایقیناتو ایسی صورت میں شراب پیناجائزہے اوراگرنہیں پیااورقتل کردیاگیاتوگنہگارہوگاکیونکہ جان بچانافرض ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے اور قرآن پاک میں ہیں اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیۡکُمُ الۡمَیۡتَۃَ وَ الدَّمَ وَ لَحۡمَ الۡخِنۡزِیۡرِ وَ مَاۤ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیۡرِ اللّٰہِ ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَیۡرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَلَاۤ اِثۡمَ عَلَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ
اس نے یہی تم پر حرام کئے ہیں مردار اور خون اور سُور کا گوشت اور وہ جانور جو غیر خدان کا نام لے کر ذبح کیا گیا تو جو ناچار ہو نہ یوں کہ خواہش سے کھائے اور نہ یوں کہ ضرورت سے آگے بڑھے تو اس پر گناہ نہیں، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے(سورہ بقرہ)اورسرکارفقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں.کسی سےکہاگیاکہ اگرتومرداری یاسوئرکاگوشت نہیں کھائےگاتوتجھےقتل کردیاجائےگا اوراسے غالب گمان ہواکہ میرےساتھ ایساکیاجائےگاتواس صورت میں مرداری یاسوئرکاگوشت کھانافرض اگرنہیں کھایااورمارڈا لاگیاتوگنہگارہو لیکن اگراس کویہ بات معلوم نہ تھی کہ اس حالت میں ان چیزوں کااستعمال شرعاجائزہےاورناوقفی کی وجہ سےاستعمال نہ کیااورقتل کردیاگیاتوگنہگارنہ ہوا(بہارشریعت حصہ پانزدہم.ماخوذ فقہی پہلیاں صفحہ 247)

               واللہ تعالیٰ اعلم بالصوب 

        کتبہ محمدافسررضاسعدی عفی عنہ 
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0