کیا امام دو جگہ تراویح کی جماعت پڑھا سکتا ہے


            السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ایک امام دو جگہ تراویح پڑھا سکتا ہے ایک ہی رات میں ؟جواب عنایت فرمائیں 

              سائل : محمد غفران ایم پی 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
         وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ  

               الجواب بعون الملک الوہاب 

ایک امام کو ایک ہی رات دو مسجدوں میں پوری پوری تراویح پڑھانا ناجائز ہے - ہاں اگر ایک مسجد میں آٹھ رکعات اور دوسری مسجد میں بارہ رکعات پڑھائے تو جائز ہے- جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ ایک امام دو مسجدوں میں تراویح پڑھاتا ہے اگر دونوں میں میں پوری پوری پڑھائے تو ناجائز ہے اھ (ح:4/ص:692/ تراویح کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی )اور فتاوی ھندیہ میں ہے کہ امام یصلی التراویح فی مسجدین فی کل مسجد علی الکمال لا یجوز کذا فی محیط السرخسی والفتوی علی ذالک کذا فی المضمرات " اھ( ج:1/ص:116/ فصل فی التراویح / بیروت ) 

              واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکہنڈ 
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق یا نیا سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز (آج کا شیڈول)

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
نوٹ: 1 سے 2 منٹ کی احتیاط ملحوظ رکھیں۔

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ رخ: تقریباً 265° مغرب-جنوب
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
موبائل کو بالکل سیدھا ہاتھ پر رکھیں۔ لال سوئی کا رخ کعبہ شریف کی سمت کی طرف گھوم جائے گا۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

اپنے مال، نقدی اور سونے چاندی کی مالیت درج کریں:

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0