Headlines
Loading...
نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا از روئے شرع کیسا ہے ؟؟

نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا از روئے شرع کیسا ہے ؟؟

             السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر درود پڑھنا کیسا ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

         سائل گوہر علی مہادیویٰ رامنگر بارہ بنکی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
            وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
  
              الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
  
صَدْرُالشَّریعہ، بَدْرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامُفْتی محمد اَمجد علی اَعْظمِی عَلَیْہ رَحْمۃُ اللّٰہ تحریر فرماتے ہیں : ’’عُمر میں ایک مرتبہ دُرُودشریف پڑھنا فرض ہے اورہر جلسۂ ذِکر میں دُرُودشریف پڑھنا واجِب خواہ خُود نامِ اَقدس لے یادوسرے سے سُنے ۔ اگر ایک مَجلس میں سو بار ذِکر آئے تو ہر بار دُرُودشریف پڑھنا چاہئے ۔ اگرنامِ اقدس لیا یا سُنا اور دُرُودشریف اُس وَقت نہ پڑھا تو کسی دوسرے وَقت میں اس کے بدلے کا پڑھ لے ۔ ‘‘(بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۳۳)اور زندگی میں جتنا بھی وقت میسر ہو زیادہ سے زیادہ پڑھنا بہتر و مستحب ہے جیسا کہ حدیث پاک میں ہےعن ابی بن کعب قال قلت یا رسول اللہ ﷺ انی اکثر الصلاۃ علیک فکم اجعل لک من صلاتی فقال ماشت قال قلت الربع قال ماشئت فإن زدت فھو خیرلک قلت النصف قال ماشئت فإن زدت فھو خیرلک قلت فالثلشین قال ماشئت فإن زدت فھو خیرلک قلت أجعل لک صلاتی کنھا قال إذا بکفی ھمک ویکفر لک ذنبک ترجمہ حضرت کعب ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں آپ پر کثرت سے درود پڑھنا چاہتا ہوں اب اس کے لئے اپنے اور درود وظائف کے لئے کتنا وقت مقرر کروں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جتنا تم چاہو اور زیادہ کر لو تو تمھارے لئے اور بہتر ہے میں نے عرض کیا نفص فرمایا جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمھارے لئے بہتر ہے میں نے عرض کیا دو تہائی آپ نے فرمایا جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمھارے لئے بہتر ہے تو میں نے عرض کیا کہ سار وقت درود کے لئے مقرر کر لوں تو آپ نے فرمایا کہ ایسا ہو تو وہ تمھارے سارے امور کے لئے کافی ہوگا اور تمھارا گناہ معاف کر دیا جائے گا (ترمذی شریف)(بحوالہ انور الحدیث صفحہ نمبر 179/178)

                   واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب

کــتـــــــــــــــــــبـــہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ