اگر لڑکی کے عقیقے میں بکرا کٹوا دیا تو کیا حکم ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
اک سوال لڑکی کے عقیقے میں۔بکری کاٹنی پڑےگی یا بکرا بھی چلےگا جلدی جواب دیں۔کرم ہوگا پلیز۔
سائل محمد قاسم ۔ناگپور ونی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
لڑکے کے عقیقہ میں نر جانور اور لڑکی کے عقیقہ میں مادہ جانور مناسب ہے لہذا اگر کسی نے لڑکے کے عقیقہ میں بکریاں اور لڑکی کے عقیقہ میں بکرا کیا جب بھی حرج نہیں بحوالہ بہار شریعت ح:15 ص:357/ عقیقہ کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 26---مئی ---2020---بروز منگل
اسلام و علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ، آب زم زم پینے کا طریقہ بتائیے، ایک سانس میں یا تین، کچھ پڈھکر یآ
جواب دیںحذف کریںآب زمزم کھڑے ہوکر کیوں پیتے ہیں؟؟؟ | https://islamimalumatgruop.blogspot.com/2020/04/blog-post_29.html
حذف کریں