جھنڈا ترشول لگاکر سید غازی پیاں کی طرف منسوب کرنا کیسا ہے

                السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلہ ذیل کے بارے میں =سید سالار مسعود غازی رحمتہ اللہ علیہ کا نیاز کچھ لوگ چوری پر جہاں ایک جھنڈا ِترشول َاس کے اوپر لیبو لگاتے ہیں اور اسی کے سامنے نیاز کراتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں کیا حکم ہے کیا یہ کرانا صحیح ہے حوالے کے ساتھ جلد جواب عنایت فرماۓ

                  سائل سلمان برکاتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب

یہ طریقہ بالکل غلط محض جہالت ہے سرکار غازی پاک رضی اللہ عنہ کے نام سے جو چبوترے پر فاتحہ دلایا جاتا ہے اور آپ کے نام کا علم، جسے نشان کہا جاتا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے، سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے اسے جاہلانہ رسم فرمایا ہے چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ غازی میاں کا بیاہ کوئی چیز نہیں ہے محض جاہلانہ رسم ہےنہ ان کے نشان کی کوئی اصل ہے،، فتاوی رضویہ شریف قدیم جلد نہم نصف اول صفحہ ۱۸۹ لھـــذا جولوگ ایسی جگہ فاتحہ دلاتے ہیں یا علم نشان رکھتے ہیں یہ ان کی جہالت فاحشہ ہے وہ غلطی پر ہے انہیں منع کیا جائے،

                  واللہ تعالی ورسولہ اعلم 

کتبہ حقیر عجمی محمد علی قادری واحدی ۱۷ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ھجری
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0