کیا تراویح میں سجدہ سہو کر سکتے ہیں؟؟؟

           السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسٔلہ ذیل کے بارے میںتراویح میں سجدہ سہو کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

           سائل۔ حافظ عبداللہ شاہ جہان پور یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
         وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

                الجواب بعون الملك الوھاب

واجبات نماز میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو اس کی تلافی کے لئے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے۔ اور سجدہ سہو ہر نماز میں ہے چاہے وہ فرض ہو یا نفل ی تراویح ہو اگر نہیں کریں گے تو نماز دہرانی ہوگی جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ فرض ونفل کا ایک حکم ہے یعنی نوافل میں بھی واجب ترک ہونے سے سجدہ سہو واجب ہے۔بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر/45۔سجدہ سہو کا بیان۔

           واللہ تعالیٰ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب 


کتبہ محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند موبائیل فون/9454675382
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق یا نیا سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز (آج کا شیڈول)

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
نوٹ: 1 سے 2 منٹ کی احتیاط ملحوظ رکھیں۔

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ رخ: تقریباً 265° مغرب-جنوب
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
موبائل کو بالکل سیدھا ہاتھ پر رکھیں۔ لال سوئی کا رخ کعبہ شریف کی سمت کی طرف گھوم جائے گا۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

اپنے مال، نقدی اور سونے چاندی کی مالیت درج کریں:

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0