کیا بغیر نماز کے روزہ نہیں ہوتا؟ ؟؟


               السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے بارے میںکہ بہت لوگ کہتے ہیں کہ بغیر نماز کے روزہ نہیں ہوتا ایسا کہنا صحیح ہے یا غلط
     سائل محمد اسلام رضا بارہ بنکی یوپی الھند
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
           وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

                 الجواب بعون الملک الوھاب 

ایساکہنابالکل غلط ہےکہ اگرنمازنہیں پڑھےگاتوروزہ نہیں ہوگا روزہ نمازسےمتصل نہیں ہے بلکہ دونوں الگ الگ فرض ہیں حدیث شریف میں ہیں عن ابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنھماقال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی الاسلام علی خمس شھادۃ ان لاالہ الااللہ وان محمدارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واقام الصلاۃ وایتا ء الزکاۃ والحج صوم رمضانصحیح بخاری شریف اس سے بھی یہی معلوم ہواکہ نماز ایک الگ فرض ہےاورروزہ الگ اب اگرکوئی شخص رمضان المبارک میں نمازپڑھےاورروزہ نہ رکھےتواس کی نمازتوہوجائے گی لیکن روزہ نہ رکھنےکےسبب گنہگار ہوگا ایسی اگرکوئی شخص روزہ رکھے اورنماز نہ پڑھے توروزہ ہوجائےگا لیکن نمازنہ پڑھنےکے سبب گنہگارہوگاہاں یہ الگ بات کہ بغیرنمازکےروزہ سےاس کووہ لذتیں حاصل نہ ہوگی جوایک روزہ دارکوتقویٰ کی لذتیں حاصل ہوتی ہےاور جس نے بھی یہ مسئلہ بتایاہےاس نےغلط بتایاغلط مسئلہ بتانےکی وجہ سےاس کوچاہئے کہ وہ اس سےتوبہ واستغفارکرےاورآگےاس سےاجتناب رکھےبغیرعلم کےفتویٰ نہ دیاکریں جیساکہ حدیث پاک میں ہے وعن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من افتی بغیرعلم کان اثمہ علی من افتاہ ومن اشارعلی اخیہ بامریعلم ان الرشدفی غیرہ فقدخانہ روایت ہےحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےفرماتےہیں فرمایارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےکہ جوبےعلم فتوی دےاس کاگناہ فتوی لینےوالےپرہےاورجواپنے بھائی کوکسی چیزکامشورہ یہ جانتےہوئےدےکہ درستی اس کےعلاوہ میں ہےاس نےاس کی خیانت کی مشکوۃشریف :کتاب العلم 

                واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

       محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ 
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0