(بندیاں اور ٹکلی بیچنا کیسا ہے؟)


                السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ (بِندی) ٹکلی جو غیر مسلم عورتیں ماتھے پہ لگاتی ہیں اس کا خریدنا بیچنا کیسا ہے؟ اس کی رقم جائز ہے یا نا جائز؟حوالے کے ساتھ جواب عنایت کریں.

                     المستفتی:۔ سلمان برکاتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

                   الجواب بعون الملک الوہاب 

ٹکلی(بندی) کا خرید و فروخت یعنی خریدنا وبیچنا جا ئز ہے محقق مسائل جدیدہ حضرت علا مہ مولانا مفتی نظام الدین مصباحی صاحب قبلہ دامت برکا تہم العالیہ سے سوال ہوا کہ کچھ بلاد میں مسلمان سو نے کی صلیب بناتے اور بیچتے ہیں یہ جا ئز ہے یا نہیں؟ تو آپ جواب میں تحریر فرما تے ہیں کہ جا ئز ہے اور بچیں تو بہتر ہے۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل ص ۱۶۰) نیز تین صفحہ بعد ایک سوال ہے کہ زید کا کا روبار ایک ایسی شراب کی خالی بوتلوں کا ہے جنہیں وہ شراب کی دکان و کباڑیوں سے خرید کر دھلا ئی کراکر شراب کمپنی کو دیتا ہے وہ کمپنی ان بو تلوں میں دوبارہ شراب بھر کر مارکیٹ میں فروخت کرتی ہے زید کا ایسا کر نا کیسا ہے؟اور اسکی کما ئی کے تعلق سے شرعی حکم کیا ہے؟تو آپ جواب میں تحریر فرما تے ہیں کہ زید گناہ پر تعاون کی نیت نہ رکھے بلکہ صرف اس سے غرض رکھے کہ اس کا ایک کا روبا ر ہے جو چا ہے اس سے خریدے تو فتوی جواز اور تقوی احتراز ہے یعنی یہ کا رو با ر کرسکتا ہے اور بچے تو بہتر ہے۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل ص۱۶۴) خلاصہ کلام یہ ہے کہ کی بندیہ کا کاروبار جا ئز ہے جیسا کہ صلیب کا کاروبار جا ئز ہے جبکہ نصرانی صلیب کی پرستش کرتے ہیں مگر فتوی جواز کا ہے یونہی بندیہ کا بھی۔نوٹ:۔ مزید معلومات کے لئے مذکورہ کتاب ص ۱۶۰/ کا مطالعہ کریں۔

                     واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر تاج محمد قادری واحدی  ۲۷/ شوال المکرم ۱۴۴۱ھ ۲۰/ جون ۲۰۲۰ ء بروز سنیچر
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0