گھر میں بلّی پالنا کیسا ہے؟؟؟


                  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائےکرام و مفتیان کرام اس مسلے کے بارے میں کہ بلی پالنا گھر میں عندالشرع کیسا ہے ؟

              سائل ۔ محمد معراج ربانی کٹیہار بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

                الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

بلى پالنا جائز ہے بشرطیکہ اس کے کھانے پینے کا مکمل خیال کیا جائے اور اسے کسی بھی طرح سے ایذا نہ دی جائے اور نہ ہی ہمیشہ قید میں رکھے اور نا ہی اسے مارا جائے اگر ان سب باتوں کا خیال کیا جائے تو بلا شبہ پالنا جائز ہے جیساکہ صحابیِ رسول حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے چھوٹی سی بلی پالی ہوئی تھی جسے وہ اپنے قمیص کی آستین میں اپنے ساتھ رکھتے تھے اسی لیے اُن کا نام ”ابو ہریرہ “یعنی بلی والے پڑ گیا ان کا اصل نام عَبْدُالرَّحْمٰن ہے اور ابوہریرہ ان کی کنیت ہے تو ان کے بلی پالنے سے بھی پتا چلا کہ بلی پالنا جائز ہے ۔(اسدالغابة، حرف الھاء، ابو ھریرة، ۶ / ۳۳۷، رقم : ۶۳۱۹دار احیاء التراث العربی بیروت/موبائل-فون ایپ دعوت اسلامی) 

                     واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ ڈگری حاصل کی جا رہی ہے...
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
لال سوئی خانہ کعبہ کی سمت کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0