قرآن شریف میں کل پندرہ سجدے ہیں تو ایک سجدہ حنفی مسلک کے لوگ کیوں نہیں کرتے؟


                  اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن شریف میں کل پندرہ سجدہ ہے اس میں سے ایک سجدہ حنفی مسلک کے لوگ نہیں کرتیں کیوں نہیں کرتے تفصیل کے ساتھ بیان ک
        سائل غلام غوث قادری رضوی گرام ڑیواڑی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
               وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

                    الجواب بعون الملک الوہاب 

سورہ حج کا دوسرا سجدہ مذہب احناف کے نزدیک واجب نہیں کیونکہ ہمارے اسلاف کا قول ہیکہ وہ سجدہ سجدۓ تلاوت نہیں بلکہ سجدہ صلوة ہے جیساکہ مذہب حنفی کے مستند و معتبر کتاب ہدایہ میں ہے کہ السجدة الثانیة فی الحج للصلوة عندنا سورہ حج کا دوسرا سجدہ ہمارے نزدیک نماز کیلٸے ہے اور خلیفہ اعلی حضرت صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمة اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ سورہ حج کی آخیری آیت جس میں سجدہ کا ذکر ہے اس کے پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب نہیں کہ اس میں سجدہ سے مراد نماز کا سجدہ ہے البتہ اگر شافعی المذہب امام کی اقتدا کی اور اس نے اس موقع پر سجدہ کیا تو اسکی متابعت میں مقتدی پر بھی واجب ہے( بہار شریعت ، ح ، چہارم ، مسٸلہ نمبر ٦ ) ایسا ہی  رد المحتار، کتاب الصلوة ، باب سجود التلاوة ، جلد ، دوم ، ص ، ٦٩٥ پر ہے خلاصہ کلام حنفی المذہب کے نزدیک قرآن کی کل ١٥ سجدوں میں سے ١٤ ہی سجدہ واجب ہے اس بنا کے ہمارے نزدیک سورہ حج کا آخری سجدہ نماز کیلٸے ہے 

                    و اللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب 
 
الفقیر محمد جابرالقادری رضوی ، مسجد نور ، جاجپور ، اڑیسہ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0