رسول ﷺ نے معراجِ کی رات کتنی سواریوں پر سفر کیا

         
                 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

سوال :حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات کتنی سواریوں پر کتنی سواریوں پر سفر فرمایا ؟اور نبی معظم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے کتنی جگہوں پر قیام فرمایا تھا ؟اور حضور نے کس جگہ قلم قدرت کی آواز سنی ۔۔حضرت آپ سے جتنا جلدی ہو سکے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 

                        (سائل :مدثر رضا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
            وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

                الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

امام علائی نے اپنی تفسیر میں تحریر فرمایا کہ معراج میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے پانچ قسم کی سواریوں پر سفر فرمایا مکہ سے بیت المقدس تک براق پر, بیت المقدس سے آسمان اول تک سیڑھیوں پر, آسمان اول سے ساتویں آسمان تک فرشتوں کے بازوؤں پر, ساتویں آسمان سے سدرۃ المنتہیٰ تک حضرت جبریل علیہ السلام کے بازو پر, سدرۃ المنتہیٰ سے مقام قاب قوسین تک رفرف پر (تفسیر روح المعانی ج:15/ص:10) اور بیت المقدس سے مقام قاب قوسین تک پہونچنے میں آپ ﷺ نے دس منزلوں پر قیام فرمایا اور ہر منزل پر کچھ گفتگو ہوئی اور بہت سی خداوندی نشانیوں کو ملاحظہ فرمایا وہ دس منزلیں یہ ہیں (1) آسمان اول (2) دوسرا آسمان (3) تیسرا آسمان (4) چوتھا آسمان (5) پانچواں آسمان (6) چھٹا آسمان (7) ساتواں آسمان (8) سدرۃ المنتہیٰ (9) مقام مستویٰ اور اسی مقام پر آپ ﷺ نے قلم قدرت کے چلنے کی آوازیں سنیں (10) عرش اعظم تفسیر روح المعانی ج:15/ص:10 بحوالہ سیرت مصطفیٰ ص:736/ مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی 

          واللہ تعالیٰ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 13---جون---2020---بروز ہفتہ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0