ایک بیوی دو بیٹے اور تین بیٹیوں میں مال کیسے تقسیم کی جا ئے؟


                  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے ین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے دو کروڑ کی جائیداد چھوڑی اس جائداد کو مندرجہ ذیل لوگوں میں کیسے تقسیم کرنا ہے؟ ایک بیوی دو بیٹے تین بیٹیاں اور فوت شدہ بیٹے کی لڑکی یعنی زید کی پوتی؟ کل سات افرادہیں۔بینوا توجروا         

        المستفتی۔محمد نورالدین رضوی چھتیس گڑھ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
               و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

                       الجواب بعون الملک الوھاب 

اگر قرض ووصیت ہو تو پہلی متوفی کے مال سے قرض و”وصیت من الثلث“ نکالا جا ئے بقیہ مال کو 8/حصہ کرکے1/ حصہ یعنی اگر مکمل دو کروڑ سے تقسیم کرنا ہوا تو بیوی کو پچیس لاکھ 25,00,000 دیدیاجائے کیونکہ بیوی کا آٹھواں حصہ ہے اولاد ہو نے کی صورت میں جیسا کہ ارشاد ربانی ”وَلَھُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکْتُمْ اِنْ لَّمْ یَکُنْ لَّکُمْ وَلَدٌ۔فَاِنْ کَانَ لَکُمْ وَلَدٌ فَلَھُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکْتُمْ مِنْ بَعْدِ وَصِیَّۃٍ تُوْصُوْنَ بِھَآ اَوْدَیْنٍ“اور تمہا رے ترکہ میں عورتوں کاچو تھائی ہے اگر تمہارے اولاد نہ ہو،پھر اگر تمہارے اولاد ہو، تو ان کا تمہا رے ترکہ میں سے آٹھواں، جو وصیت تم کرجاؤاور دین نکال کر۔(سورہ نساء آیت نمبر ۱۲) بقیہ7/حصہ میں 2/2 حصہ یعنی پچاس لاکھ 50,00,000 بیٹوں کو اور 1/1حصہ یعنی پچیس لاکھ 25,00,000 بیٹیوں کو دے دیاجائے کیوں کہ لڑکوں کا حصہ لڑکیوں کے بنسبت دو گنا ہے جیسا کہ ارشاد ربا نی ہے ”یُوْصِیْکُمُ اللّٰہُ فِیْ اَوْلَادِ کُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ“اللہ تمہیں حکم دیتا ہے تمہاری اولاد کے با رے میں بیٹے کا حصہ دو بیٹوں برابر ہے۔(کنز الایمان،سورہ نساء آیت نمبر 12)  پو تی محروم رہے گی کہ بیٹے اور بیٹی کی موجود گی میں پو تی کا حق نہیں ہے

                     ۔واللہ تعا لیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ فقیر تاج محمد قادری واحدی  ۵/ ذی القعدہ ۱۴۴۱ ھ ۲۸/ جون ۲۰۲۰ ء بروزاتوار
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0