شافعی مسلک پر امامت کرنا کبھی حنفی مسلک پر امامت کرنا کیسا ہے


          السلام وعلیکم و رحمت اللہ و برکاتہ 

سوال ۔۔مفتیان کرام کی بارگاہ میں ادب گزارش کے اگر کوئی امام شافعی مسلک پر امامت کرتا ہے پھر وہی امام جب اپنے وطن خاص کو جاتا ہے تو حنفی مسلک پر امامت کرتا ہے تو کبھی شافعی مسلک پر امامت کرنا کبھی حنفی مسلک پر امامت کرنا ازروئے شرع کہاں تک درست ہے جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں 

                 سائل محمد عبداللہ (اندور)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
             وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

               الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ چاروں امام حق پر ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ حق ان چاروں میں دائر ہے' ورنہ خود امام اعظم رضی اللّٰہ عنہ کا یہ مسلک ہے کہ المجتہد یخطی ویصیب مجتہد کی رائے غلط بھی ہوتی ہے' اور درست بھی ہوتی ہے' یا سب حق پر ہیں، بایں معنی کہ جس ایک کی تقلید کرے گا، صراط مستقیم پر قائم رہے گا, اور یہ کہ کبھی، ان کے مسلک پر عمل کیا اور کبھی اُن کے مسلک پر یعنی جدھر اپنا مطلب دیکھا ادھر چلے گئے، یہ اتباع نفس ہے، پیروی شریعت نہیں- ایسا کرنا جائز نہیں، خصوصاً اس زمانہ میں کہ نفس پرستی کا مادہ بہت غالب ہے، اگر ایسی اجازت دے دی جائے، تو شیرازۂ شریعت درہم برہم ہوجائے،،[فتاویٰ امجدیہ جلد چہارم صفحه 170]

                          واللہ اعلم بالصواب

               کتبہ فقیر محمد عمران رضا ساغر دہلوی 
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0