ایک مرد ہو اور ایک بچہ تو جماعت قائم ہو سکتی ہے یا نہیں؟

السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جناب

 کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مرد ہو اور ایک بچہ تو جماعت قائم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ 
بینوا توجروا 

سائل محمد شمس الھدٰی ہاشمی سکندرآباد
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

ایک مرد کے ساتھ اگر نابالغ عقلمند بچہ کھڑا ہو جائے تو جماعت ہوجائے گی نمازمیں کوئی خرابی نہیں ۔جیساکہ بدائع الصنائع فَصْل بَيَانُ مَنْ تَنْعَقِدُ بِهِ الْجَمَاعَةُ میں ہے کہ  وَأَقَلُّ مَا يَتَحَقَّقُ بِهِ الِاجْتِمَاعُ اثْنَانِ، وَسَوَاءٌ كَانَ ذَلِكَ الْوَاحِدُ رَجُلًا، أَوْ امْرَأَةً، أَوْ صَبِيًّا يَعْقِلُ؛ لِأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّى الِاثْنَيْنِ مُطْلَقًا جَمَاعَةً، وَلِحُصُولِ مَعْنَى الِاجْتِمَاعِ بِانْضِمَامِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْ هَؤُلَاءِ إلَى الْإِمَامِ وَأَمَّا الْمَجْنُونُ وَالصَّبِيُّ الَّذِي لَا يَعْقِلُ فَلَا عِبْرَةَ بِهِمَا؛ لِأَنَّهُمَا لَيْسَا مِنْ أَهْلِ الصَّلَاةِ فَكَانَا مُلْحَقَيْنِ بِالْعَدَمِ حضور فقیہ ملت علامہ مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہوں تو نماز میں کوئی خلل نہ آئے گا نماز ہو جائے گی لیکن بہتر یہ ہے کہ بچوں کو اس سے روکا جائے اور پیچھے کھڑے ہونے کی تلقین کی جائے اور صرف ایک بچہ ہو تو علماء نے اسے صف میں داخل ہونے اور مردوں کے درمیان کھڑے ہونے کی اجازت دی ہےمراقی الفلاح میں ہےان لم يكن جمع من الصبيان يقوم الصبى بين الرجال اھ ہاں اگر بچےنماز سے خوب واقف ہوں تو انہیں صف سے نہیں ہٹانا چاہئیے اور کچھ بے علم جو یہ ظلم کرتے ہیں کہ لڑکا پہلے سے نماز میں شامل ہے اب یہ آئےتو اسے نیت بندھا ہوا ہٹاکر کنارے کردیتے ہیں اور خود بیچ میں کھڑے ہو جاتے ہیں یہ محض جہالت ہے اور کچھ لوگوں کا یہ خیال کہ لڑکا اگر برابر کھڑا ہو تو مرد کی نماز نہ ہو گی غلط ہے جس کی کچھ اصل نہیں ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ نمبر 318۔اور فتاوی مصطفویہ جلد دوم صفحہ نمبر 73پر ہے ( فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ نمبر 154 ) 

کتبہ محمدالطاف حسین قادری عفی عنہ خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگالکھیم پورکھیری یوپی موبائیل/9454675382
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0