کیا کام لگوانے پر کچھ رقم خود لے سکتے ہیں

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ ایک شخص ہے جو لوگوں کا کام لگواتا ہے آفس کا کام ہے جس کی تنخواہ ہے تیس ہزار تو جو کام لگواتا ہے اس میں سے وہ دس پرسنٹ لیتا ہے تیس ہزار میں تو پوچھنا یہ ہے کہ اس کا دس پرسنٹ لینا کیسا ہے؟ رہنمائی فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل سلیم رضا حیدرآباد

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ

الجواب الھم ہدایت الحق والصواب

اسکا دس پرسنٹ لینا یہ رشوت ہے جو کہ شریعت میں رشوت لینا یا دینا دونوں حرام ہے وہ شخص اگر کسی کا کام لگواتا ہے اور دس ہزار ہر ماہ کا خود ہڑپ کر لیتا ہے تو اس شخص کا ان پیسوں کا لینا حرام ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ حضور سیّد عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ ترجمہ حضرت سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہماسےروایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے رشوت دینے والے اور لینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔(ترمذی شریف جلد 3 صفحہ نمبر 66 حدیث:1342)اور سیدی سرکار اعلیٰحضــــــــرت امامِ اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں رشوت لینا مطلقا حرام ہے کسی حالت میں جائزنہیں جو پرایا حق دبانے کے لئے دیا جائے رشوت ہے یوہیں جو اپنا کام بنانے کے لئے حاکم کو دیا جائے رشوت ہے (فتاویٰ رضویہ جلد 23 صفحہ نمبر 597) اورمقام پر لکھتے ہیں بیع تو اس میں(اسٹیشن پرسودا بیچنے والے)اور خریداروں میں ہوگی یہ (اسٹیشن پر سودا بیچنے کا ٹھیکہ لینے والا) ریل والوں کو روپیہ صرف اس بات کا دیتاہے کہ میں ہی بیچوں دوسرا نہ بیچنے پائے یہ شرعا خالص رشوت ہے (فتاویٰ رضویہ جلد 19 صفحہ نمبر 559) نوٹ مذکورہ بالا حوالہ سے ظاہر ہے کہ اس شخص کو دس پرسنٹ لینا رشوت ہے اسکو اپنے فعل سے توبہ کرنی چاہئے اور دوبارہ سے ایسا نہ کرنے کا عہد کریں 


واللہ و رسولہ اعلم باالصواب


کتبـــــــــــــــــــــــــــہ العبـــد خاکســـار ناچیـــز محمـــد شفیـــق رضـــا رضـــوی خطیـــب و امـــام سنّـــی مسجـــد حضـــرت منصـــور شـــاہ رحمتـــ اللـــہ علیـــہ بـــس اسٹاپـــ کشـــن پـــور الھنـــد

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0