📊 اسلامی معلومات گروپ ایک نظر میں

2326+
کل فتاویٰ
5000+
روزانہ زائرین
50+
فقہی ابواب
حنفی
مسلکِ اہل سنت

اپنے سوالات بھیجے

❓ شرعی سوال پوچھیں: نماز، روزہ، نکاح، طلاق اور دیگر مسائل کے لیے WhatsApp پر رابطہ کریں
اشاعتیں

زانی شخص کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے



 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کی اگر کوئی شخص زانی ہو تو وہ امامت کرے تو اس کے پیچھے اگر کوئی زانی نماز پڑھے تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں اور زانی زانی کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں 

المستفتی محمد رمضان القادری نعیمی مقام نیپال

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

اولا زانی لاٸق امامت ہی نہیں چہ جاۓ کہ وہ امامت کرے ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا ناجاٸز ہے پڑھی گٸیں نمازوں کا اعادہ واجب ہےاللہ تعالیٰ ارشاد فرماتاہے ( لاتقربواالزنیٰ انہ کان فاحشةوسإسبیلا ) زنا کے قریب نہ جاؤ بے شک وہ بےحیاٸی ہے اور بہت ہی بری راہ ہے (پ ١٥ س بنی اسراٸیل آیت ٣٢ قربت زنا جب اتنی بدتر ہے توپھر فعل زنا کتنا قبیح ہوگااس لیے ایسا شخص بالکل لاٸق امامت نہیں اب وہ چاہے زانی کی امامت کرے یا غیرزانی یاکسی اور کی صدر الشریعہ علامہ امجد علی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں بہارشریعت حصہ ٣ ص٦٥٠پرتحریرفرماتےہیں مسجد محلہ کا امام اگر معاذاللہ زانی ہو یا سود خور ہو یا اس میں اور کوئی ایسی خرابی ہو جس کی وجہ سے اس کے پیچھے نماز پڑھنا منع ہو تو مسجد چھوڑ کر دوسری مسجد کو جائے اور اگر اس سے ہو سکتا ہوں تو معزول کر دے یعنی امامت سے ہٹا دے


واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ عبید اللہ رضوی بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی 

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ