جو جمعہ کا خطبہ نہ سنے اسکی نماز کا کیا حکم ہے


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا جمعہ کا خطبہ نہ سننے والے کی نماز جمعہ ہو جائے گی اس کا بھی جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی

المستفتی محمد نثار رضا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

خطبہ جمعہ کی شرائط میں سے ہے نہ کہ کسی فرد واحد کی نماز کی ومن شرائطھا الوقت فتصح فی وقت الظہر ولاتصح بعدہ ومنھا الخطبه (ھدایه جلد اول باب صلوٰۃ الجمعۃ صفحه 168)تشہد ختم ہونے سے پہلے جب بھی شامل ہوگا نماز ہوجائے گی ھدایه جلد اول باب صلوٰۃ الجمعۃ صفحه 170 میں ہے کہ(ومن ادرک الأمام یوم الجمعۃ صلی معه مع ادرکه وبنی علیه الجمعۃ لقوله علیه السلام ما ادرکتم فصلوا وما فاتکم فاقضوا وان کان ادرکه فی التشھد او فی سجود السھو بنی علیھا الجمعۃ الخ)[فتاویٰ اکرمی صفحه 189]


والله اعلم بالصواب


کتبہ فقیر محمد عمران رضا ساغر دہلوی 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ ڈگری حاصل کی جا رہی ہے...
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
لال سوئی خانہ کعبہ کی سمت کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0