Headlines
Loading...
دیوبندی سے ہاتھ ملانا اور ان کے گھر کھاناکھانا کیسا ہے؟

دیوبندی سے ہاتھ ملانا اور ان کے گھر کھاناکھانا کیسا ہے؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ : دیوبندی سے ہاتھ ملانا اور ان کے گھر کھاناکھانا کیسا ہے؟ جلد جواب عنایت فرمائیں ۔سائل: نامعلوم

       جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجواب بعون الملک الوہاب: وہابی دیوبندی بمطابق فتاویٰ حسام الحرمین والصوارم الہندیہ کافر و مرتد ہیں اور ان لوگوں کے بارے میں فرمایا گیا : "من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر" یعنی جو ان کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے پس معلوم ہوگیا کہ وہ کافر و مرتد ہیں تو اب انہیں دل سے برا جاننا بھی ضروری ہے اور ان سے ہاتھ ملانا مصافحہ کرنا سلام کلام کرنا اور کھانا پینا تعلقات رکھنا سب ناجائز و حرام ہے ۔ ھکذا فی فتاویٰ فقیہ الملۃ الجز ءالثانی صفحہ ۳۲۵۔ حدیث شریف میں ہے: ’’وایاھم لایضلونکم ولا یفتنونکم ان مرضوافلا تعود وھم وان ماتوا فلا تشھد وھم وان لقیتموھم فلا تسلموا علیہم ولا تجالسوھم ولا تشاربوھم ولا تؤاکلوھم ولا تناکحوھم ولا تصلوا علیہم ولا تصلوا معھم ‘‘ یعنی بدمذہب سے دور رہو اور انہیں اپنے سے دور رکھو وہ تمہیں کہیں گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں اگر وہ بیمار پڑیں تو ان کی عیادت نہ کرو اگر وہ مرجائیں تو ان کے جنازہ میں شریک نہ ہو ان سے ملاقات ہو تو انہیں سلام نہ کرو ان کے پاس نہ بیٹھو ان کے ساتھ پانی نہ پیو ان کے ساتھ کھانا نہ کھاؤ ان کے ساتھ شادی بیاہ نہ کرو ان کے جنازہ کی نماز نہ پڑھو اور ان کے ساتھ نماز نہ پڑھو ۔ یہ حدیث مسلم ،ابوداؤد ،ابن ماجہ، عقیلی اور ابن حبان کی روایات کا مجموعہ ہے۔ ( انوار الحدیث صفحہ ۱۰۳)۔ اور فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے : وہابی دیوبندی سے میل جول قطعی حرام ان سے سلام و کلام حرام انہیں پاس بٹھانا حرام ان کے پاس بیٹھنا حرام انہیں مقابر مسلمین میں دفن کرنا حرام ان کی قبر پر جانا حرام انہیں ایصال ثواب کرنا حرام مثل نماز جنازہ کفر۔ ( فتاویٰ رضویہ شریف جلد ششم صفحہ ۹۰)۔ اور اسی میں ہے: کفر اصلی کے ایک سخت قسم نصرانیت ہے اور اس سے بدتر مجوسیت اس سے بدتر بت پرستی اس سے بدتر وہابیت ان سب سے بدتر اور خبیث تر دیوبندیت ۔ (فتاویٰ رضویہ شریف جلد ششم صفحہ ۳)۔ ذرا غور کریں کہ وہابیت اور دیوبندیت کس قدر بدترین مذہب ہے۔ حدیث پاک وفقہ کی روشنی میں حکم صاف واضح اور ظاہر ہے کہ وہابی دیوبندی سے سلام کرنااور کھانا پینا سب ناجائز و حرام ہے

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ: غلام محمد صدیقی فیضی ارشدی عفی عنہ

۱۲؍ شوال المکرم۱۴۴۲؁ھ مطابق ۲۵؍ مئی ۲۰۲۱؁ء بروز منگل

Hello this is Shamim Ahmad, i'm owner of this Blog, I regularly post Hamd Lyrics, Islamic Naat o Manqabat Lyrics, Salato Salam Lyrics, Urdu Poetry, Ghazals and many more etc... on this blog. facebook twitter youtube instagram

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ