Headlines
Loading...
شمع نیازی کون سا فرقہ ہے نیز اسکا عقیدہ کیا ہے

شمع نیازی کون سا فرقہ ہے نیز اسکا عقیدہ کیا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلےکے بارے میں کہ شمع نیازی کونسا فرقہ ہے اور اس کا عقیدہ کیا ہے اور اس کا مقصد اصلی کیا ہے؟ مفصل و مدلل جواب عنایت فرمائیں آپ کی مہربانی ہوگی المستفی محمد ضیاء المصطفیٰ رضوی مقام اسلام پورکاچر۔گیا۔بہار

       جواب

صورت مسؤلہ میں شمع نیازی مذھب والے بوجوہ کثیرہ کفر کافر و مرتد ہے اس کا بانی یاسین گونڈوی ہے. اور اس کا مقصد عوام کو گمراہی کی طرف لے جانا ہےشمع نیازیوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بندوں میں گھسا ہوا ہے ، نماز و روزہ کوفرض نہیں مانتے ، علماء اہل سنت فتنہ پرور ہیں اس کے علاوہ اور بھی بہت سے کفریہ عقائد ہیں. لہذا شمع نیازی اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے خارج از اسلام ہیں ان کے ساتھ کھانا پینا، میل جول رکھنا شادی بیاہ کرنا سب ناجائز و حرام ہے
قال اللہ عزوجل وَإِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطَانُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَىٰ مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ( سورہ انعام آیت نمبر 68) ایسا ہی فتاوی شارح بخاری جلد 3 ص 527 میں مذکور ہیں

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد اشفاق رضا امجدی

مقام خطیب و امام سنی جامع مسجد حاجی ملنگ رحمتہ اللہ علیہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ