کسی انسان کو خدا کہنا کیسا


(مسئلہ) اس بارے میں علماء کیا فرماتے ہیں کہ (۱) کسی مخلوق کو خداوند بولنا کیسا آقا وبادشاہ کے معنی میں (۲) خدا خود بنا بولنا صحیح ہے یا غلط؟ اگر غلط ہے تو کیا حکم ہے؟

(جواب) جہاں یہ لفظ خدائے تعالی کے لیے خاص سمجھا جاتا ہے جیسے ہند وپاک وغیرہ وہاں اسے بمعنی دیگر مخلوق کے لیے استعمال کرنا جائز نہیں (٢) اللہ تعالی ازل سے ہے اس کی ابتداء نہیں یہ کہنا کہ خدا خود بنا غلط ہے اگرچہ قائل پر حکم کفر نہیں والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

(مسئلہ) کیا کوئی شخص اپنے والدین کے انتقال کے بعد انکی قبروں کو بوسہ دے سکتا ہے؟

(جواب) والدین کی قبروں کو بوسہ دینا جائز ہے لعدم المنع وما لم یمنع لا یمنع لیکن جب لوگ موجود ہوں اور اندیشہ ہو کہ اگر قبر چومی جائے گی تو لوگ اسے کسی ولی اللہ کی قبر سمجھ لیں گے تو مناسب نہیں ہے اس کے والدین کو لوگ ان کی زندگی میں اولیاء اللہ جانتے تھے تو مناسب ہے کہ ادباً قبر نہ چومی جائے اور چومنا بھی بے ادبی نہیں ہے والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0