کیا زکوٰۃ کی رقم بتاکر دینا ضروری ہے؟


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سوال زکوٰۃ کی رقم جس کو دی جاتی ہے اس کو یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ رقم زکوٰۃ کی ہے؟؟کیا کچھ مستحق زکوٰۃ ایسے بھی ہیں جن کو بتایے بغیر زکوٰۃ کی دی جائے ؟؟جاوید بھائی موربی

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ

الجواب یہ بتانا ضروری نہیں کہ زکات ہے بلکہ کسی نام سے بھی دے سکتے ہیں البتہ دل میں نیت زکات ضروری ہے

واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ شان محمد مصباحی قادری 

السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ علماے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ ایک شخص بغیر مشقت و تکالیف کے 2 گھنٹے میں ممبئ سے جدہ شریف پہنچ جائے تو کیا اس پر روزہ چھوڑنا جائز ہے مع دلائل جواب ارشاد فرما دیجئے عین نوازش ہوگی

سائل : قاسم رضا عطاری سکونت کوردھا ضلع چھتیس گڑھ 

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ

الجواب شخص مذکور صبح صادق کے وقت مسافر شرعی ہے تو اس کیلئے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے البتہ اگر ضرر کا اندیشہ نہ ہو تو روزہ رکھنا بہتر ہے اور اگر صبح صادق کے وقت مسافر شرعی نہیں تو افطار کی اجازت نہیں

بہار شریعت میں ہندیہ سے ہے دن میں  سفر کیا تو اُس دن کا روزہ افطار کرنے کے لیے آج کا سفر عذر نہیں البتہ اگر توڑے گا تو کفارہ لازم نہ آئے گا مگر گنہگار ہوگا اور اگر سفر کرنے سے پہلے توڑ دیا پھر سفر کیا تو کفارہ بھی لازم اور اگر دن میں سفرکیا اور مکان پر کوئی چیز بھول گیاتھا اُسے لینے واپس آیا اور مکان پر آکر روزہ توڑ ڈالا تو کفارہ واجب ہے

 نیز اسی میں در مختار سے ہے خود اس مسافر کو اور اُس کے ساتھ والے کو روزہ رکھنے میں ضرر نہ پہنچے تو روزہ رکھنا سفر میں  بہتر ہے ورنہ نہ رکھنا بہتر

واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ شان محمد مصباحی 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0