
(مسئلہ) حرمت مصاہرت کی کیا تعریف ہے؟ بحوالہ بیان فرمائیں
(جواب)حرمت مصاہرت یعنی مرد پر عورت کے اصول وفروع نسبی ورضاعی اور عورت پر مرد کے اصول فروع نسبی ورضاعی کی حرمت ہے جو اس سے حلال یا حرام مباشرت وبوس وکنار سے ثابت ہوتی ہے نہ کہ نسب کی بنیاد پر، اس کے علاوہ بشہوت لمس ونظر سے بھی ثابت ہوتی ہے جس کی تفصیل کے لیے کتابوں کی طرف رجعت کی ضرورت ہے والله تعالى أعلم بالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
................................................................
(سوال) مسئلہ یہ ہے کہ عشاء کی فرض نماز میں اگر پہلی رکعت میں سورۂ رحمن پڑھی گئی اور دوسری رکعت میں سورۂ بقرہ یعنی ترتیب کے خلاف قراءت کی گئی تو کیا ایسی صورت میں نماز ادا ہو جائے گی یا نہیں؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں
(جواب) اگر عشاء کی فرض نماز میں پہلی رکعت میں سورۂ رحمن اور دوسری رکعت میں سورۂ بقرہ پڑھی گئی، تو نماز ادا ہو جائے گی لیکن قصدا ایسا کرنا مکروہ ہے کہ قراءت کی ترتیب کا لحاظ واجبات قراءت میں ہے ابو وائل رحمة الله عليه سے مروی ہے قيل لعبد الله: إن فلانا يقرأ القرآن منكوسا. قال ذاك منكوس القلب یعنی ابن بن مسعود رضی الله عنه سے کہا گیا کہ فلاں شخص قرآن کو الٹی ترتیب سے پڑھتا ہے، فرمایا: یہ الٹے دل والا ہے (فضائل القرآن لأبي عبيد ص ١٩٩ فضائل القرآن للمستغفري م ١٤١ ١٤٢ شعب الإيمان ١٠/٤ صحیح) والله تعالى أعلم باالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ