
رمضان شریف کے مہینے میں نماز پڑھنے کا کتنا ثواب ھے ؟
رمضان شریف کے مہینے میں نماز پڑھنے کا کتنا ثواب ھے ؟
★اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ★
📜السوال__________↓↓↓ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ رمضان شریف میں نماز پڑھنے کا ثواب کتنا ہو جاتا ہے۔؟
🖊السائل::👈 مولانا مقربین حبیبی نصراللہ پور امبیڈکر نگر★
★وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ★
📝الجواب بعون الملک الوھاب
حضرت سیدناابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے حضور بنی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جا تے ہیں اور آخری رات تک بندنہیں ہوتے جو کوئی بندہ اس ماہِ مبارَک کی کسی بھی رات میں نماز پڑھتا ہے تواللہ تعالی ہر سجدے کے عوض(یعنی بدلے میں ) اس کے لئے پندرہ سو نیکیاں لکھتا ہے اور اس کے لئے جنت میں سرخ یا قوت کا گھر بناتا ہے پس جو کوئی ماہ رمضان کا پہلا روزہ رکھتا ہے تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اور اُس کیلئے صبح سے شام تک۷۰ ہزارفرشتے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں رات اور دِن میں جب بھی وہ سجدہ کرتاہے اس کے ہر سجدے کے بدلے اسے (جنت میں) ایک ایک ایسا درخت عطا کیا جا تاہے کہ اس کے سائے میں (گھوڑے) سوار پانچ سو برس تک چلتا رہے
(📙شعب الایمان ج۳ ص ۳۱۴ حدیث ۳۶۳۵ ملخصا )
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ حضرت علامہ مولانا مشاہد رضا قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی النورانی دارالعلوم شہید اعظم دولہاپور پہاڑی انیٹا تھوک ضلع گونڈہ
🗂 مؤرخہ:👈(۰۹) رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ
شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ