السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
اصحاب رسول گمراہ نہیں ہو سکتے
اولاد رسول گمراہ ہو سکتے ہیں
یہ نعرہ کہاں تک درست ہے برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
الجواب بعون الملک الوہاب
یہ نعرہ اس انداز سے کہنا مناسب نہیں
اہلِ سنت کا عقیدہ یہ ہے کہ تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم حق پر اور ہدایت یافتہ ہیں ان کی شان میں گستاخی کرنا حرام ہے
اسی طرح اہلِ بیت اور ساداتِ کرام کی محبت بھی ایمان کا حصہ ہے۔ البتہ انبیائے کرام کے علاوہ کوئی معصوم نہیں، اس لیے کسی غیر نبی سے غلطی ہو سکتی ہے
لہٰذا بہتر یہ ہے کہ ایسے نعروں سے بچا جائے جن سے صحابۂ کرام یا اہلِ بیت کی بے ادبی کا پہلو نکلے، بلکہ دونوں سے محبت و ادب رکھا جائے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند
✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح فقط مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات
