کیا کسی کا رشتہ لگوانے سے ایک حج کا ثواب ملتا ہے؟


 اَلسَّــــــــــــــــلاَمْ عَلَيْـــــــــــــــكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹‎

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہندہ جوان لڑکی ہے زید کا رشتہ بقر سے کرایا تو کیا زید نے جو رشتہ جوڑوایا ہے تو کیا زید کو ایک حج کا ثواب ملتا ہے رہنمائی فرمائیں

سائل احمد قمر علی انصاری بریلی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب

نکاح کا رشتہ کروانا دو مسلمانوں کے درمیان جائز نکاح کا سبب بننا اور خیر کے کام میں تعاون کرنا شرعاً باعثِ اجر و ثواب ہے اگر زید نے اخلاص کے ساتھ ہندہ کا رشتہ بکر سے کروایا اور اس کے نتیجے میں نکاح ہوگیا تو زید بھی اس نیکی کے اجر میں شریک ہوگا کیونکہ حدیث شریف میں ہے مَنْ دَلَّ عَلٰى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ یعنی جو شخص کسی نیکی کی طرف رہنمائی کرے، اسے بھی نیکی کرنے والے کی مثل ثواب ملتا ہے (صحیح مسلم)

البتہ خاص طور پر یہ کہنا کہ رشتہ کروانے والے کو ایک حج کا ثواب ملتا ہے اس معنی کی کوئی صحیح و معتبر حدیث معلوم نہیں لہٰذا اس طرح متعین ثواب بیان کرنا درست نہیں ہاں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جتنا چاہے عطا فرمائے اس کی امید رکھی جائے گی

فتاویٰ شامی میں ہے الدال على الخير كفاعله یعنی نیکی کی راہ بتانے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہے(رد المحتار علی الدر المختار)

لہٰذا زید ثواب کا مستحق ہوگا مگر ایک حج کے برابر ثواب مقرر کرنا بغیر دلیلِ شرعی کے جائز نہیں

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند

✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح فقط مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ