⚡ فجر کے وقت غسل فرض ہوتو⚡
(سوال) کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ میں کہ فجر کی نماز میں آنکھ نہ کھلی، اچانک اٹھا اور دیکھا کہ غسل فرض ہے اور نماز کا وقت ختم ہونے میں صرف پانچ منٹ باقی ہیں۔ اب ناپاکی کپڑے سے صاف کرے یا پانی سے دھوئے؟ اور غسل کرے یا تیمم کرکے نماز ادا کرے؟
(جواب) صورتِ مسئولہ میں اگر وقت واقعی اتنا تنگ ہے کہ غسل کرنے سے فجر کی نماز کا وقت ختم ہوجائے گا اور نجاست ایک درہم کی مقدار سے زیادہ ہے تو پہلے نجاست کو پانی سے دھوئے پھر غسل کے بجائے تیمم کرکے فجر کی نماز وقت میں ادا کرے اس کے بعد غسل کرے اور طلوعِ آفتاب کے بلند ہونے کے بعد اس نماز کا اعادہ کرے امام اہل سنت رحمة الله عليه نے اسی صورت میں فرمایا جبکہ نماز کا وقت تنگ ہو نجاست دھو کر تیمم کرکے نماز پڑھ لے پھر نہا کر بعد بلند آفتاب اُس کا اعادہ کرے (فتاویٰ رضویہ، ٣/٣٠٧) والله تعالى أعلم بالصواب
⚡⚡⚡⚡
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
