غوثِ اعظم کا نام بغیر وضو لینے کا حکم؟



(سوال) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ کیا پہلے غوثِ اعظم رضی الله عنه کا بغیر وضو نام لینے والا شخص ہلاک ہو جاتا تھا؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی

(جواب) تفریح الخاطر (ص: ١٨) میں ہے کہ گلزار معانی میں مذکور ہے کہ ابتدائے میں آپ پر جلالیت کا بہت غلبہ تھا اور اس غلبہ کی یہ حالت تھی کہ جو شخص آپ کا نام بغیر وضو کے لیتا ہلاک ہو جاتا۔ ایک روز آپ کو سرکار دو عالم ﷺ نے خواب میں فرمایا کہ عبدالقادر اس حالت کو چھوڑ دے کیونکہ ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے جس میں لوگ الله تعالی اور میرا نام بھی بغیر ادب اور رحمت کے ذکر کریں گے تو آپ رحمة الله علیه نے امت مصطفیٰ پر رحم فرمایا اور اس حالت کو ترک کیا۔ اسی میں آگے ہے کہ بغداد کے اولیاء کرام نے حضرت غوث اعظم رضی الله عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ آپ لوگوں کے حال پر رحم فرمائیں اور اس گناہ کو معاف فرمائیں تو آپ علیہ الرحمہ نے ارشاد فرمایا کہ میں تو اس حالت کو پسند نہیں کرتا کیونکہ الله تعالی نے مجھے خطاب کر کے فرمایا ہے کہ عبدالقادر تو نے میرے نام کی عزت کی اور ہم تیرے نام کی عزت کریں گے اور جو عزت کرتا ہے وہ معزز بن جاتا ہے گلزار معانی کس نے لکھی اور یہ کیسی کتاب ہے، ہمیں اس کا علم نہ ہوسکا اور یہ واقعہ ایسا نہیں ہے کہ محض تفریح الخاطر میں مذکور ہونے کے سبب اس پر اعتماد کیا جا سکے والله تعالى أعلم بالصواب 

كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0