(سوال) حضور نبی کریم ﷺ کی امت پر کیا حقوق ہیں؟
(جواب) حضور نبی کریم ﷺ کے امت پر بعض حقوق یہ ہیں آپ ﷺ کو سچا اور آخری بشری رسول ماننا، آپ ﷺ سے اپنی جان ومال اور تمام لوگوں سے بڑھ کر محبت کرنا، آپ ﷺ کی تعظیم وتوقیر بجا لانا اور ناموس رسالت میں کوشش کرتے رہنا امر ونہی میں آپ ﷺ کی اطاعت واتباع کرنا آپ ﷺ کی سنت کو لازم پکڑنا اور انہیں زندہ کرنا اور عقیدے اور عمل کی ہر بری بدعت کو کچلنا آپ ﷺ کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرنا، آپ ﷺ پر کثرت سے درود وسلام بھیجنا اور آپ کے لیے مقام محمود کا سوال کرنا، آپ ﷺ کے اہلِ بیت وصحابہ رضی الله عنهم سے محبت رکھنا اور آپ ﷺ کی لائی ہوئی شریعت کی پیروی کرنا اسے قائم رکھنا اور اس کا مطابق حکم نافذ کرنا اور اس کے مخالف اور توہین کرنے والا کا رد کرنا وغیرہ۔ سنت کی پیروی میں ہی فلاح وبہود کے لیے کام اور وہ تمام کام شامل ہیں جس سے امت کی عظمت قائم رہے اگرچہ وہ طب سیکھنا ہی کیوں نہ ہو والله تعالى أعلم بالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
سوال) ۱۲ ربیع الاول کے دن نبی کریم ﷺ کے نام پر صدقہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟
(جواب) بالکل، ۱۲ ربیع الاول کو بطورِ صدقہ غریبوں اور محتاجوں کو کھانا یا مال دینا مستحسن ہے۔ والله تعالى أعلم بالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
(سوال) اگر کوئی آدمی بغیر کریڈٹ کارڈ کے کوئی چیز قسطوں پر لے تو کیا اس طرح قسطوں پر لینا صحیح ہے؟ مثلاً کسی چیز کی نقد قیمت بارہ ہزار روپے ہے لیکن قسطوں پر وہی چیز چودہ ہزار روپے میں ملتی ہے، تو کیا اس طرح خریدنا جائز ہے؟
(جواب) ہاں. اگر شروع ہی میں باہمی رضامندی سے یہ طے کرلیا جائے کہ چیز کی قیمت اتنے روپے ہے اور یہ رقم متعین مدت میں متعین قسطوں کے ذریعے ادا کی جائے گی تو اس قدر زیادہ ہوگی والله تعالى أعلم
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
(سوال) النعمة الكبرى میں ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی رضی الله عنهم کی طرف جو اقوال منسوب کیے گئے ہیں، ان روایات اور اقوال پر کس قدر اعتماد کیا جائے؟
(جواب) ان اقوال کو صحابہ کرام رضی الله عنهم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہے۔ والله تعالى أعلم بالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
(سوال) کیا سجدۂ تلاوت کرنے والے کے آگے سے گزرنے والا شخص گناہگار ہوگا؟
(جواب) اگر سُترہ موجود نہ ہو تو اس کے آگے سے گزرنا جائز نہیں ہے والله تعالى أعلم بالصواب
⚡⚡⚡⚡
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
