ایمان کے وسوسے اور عدتِ وفات کا حکم؟



(سوال) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید مومن ہے لیکن اسے بار بار یہ خدشہ لگا رہتا ہے کہ میرا ایمان سلامت ہے یا نہیں؟ اس حالت میں زید کیا کرے، رہنمائی فرمائیں؟ نیز اگر کسی شخص کی دو، تین یا چار بیویاں ہوں اور شوہر کا انتقال ہو جائے تو کیا سب ازواج عدت کریں گی یا بعض؟ رہنمائی فرمائیں۔

(جواب) اگر کوئی مسلمان الله تعالیٰ اس کے رسول ﷺ اور تمام ضروریاتِ دین پر ایمان رکھتا ہے، لیکن اسے بار بار ایمان کے متعلق وسوسے اور خدشات آتے رہتے ہیں، تو محض ایسے وسوسوں سے اس کا ایمان زائل نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ شیطانی وساوس ہیں جن کی طرف توجہ نہ دی جائے۔ نبی کریم ﷺ کے پاس بعض صحابہ کرام رضی الله عنہم نے ایسے خیالات کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا «أَوَقَدْ وَجَدْتُمُوهُ؟» قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: «ذَاكَ صَرِيحُ الْإِيمَانِ»

کیا واقعی تم یہ خیالات پاتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ فرمایا یہی تو صریح ایمان ہے(صحیح مسلم، م: ١٣٢) اور ایک اور حدیث میں ارشاد فرمایا «يَأْتِي الشَّيْطَانُ أَحَدَكُمْ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ كَذَا؟ مَنْ خَلَقَ كَذَا؟ حَتَّى يَقُولَ: مَنْ خَلَقَ رَبَّكَ؟ فَإِذَا بَلَغَهُ فَلْيَسْتَعِذْ بِاللهِ وَلْيَنْتَهِ» شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے فلاں چیز کو کس نے پیدا کیا؟ فلاں کو کس نے پیدا کیا؟ یہاں تک کہ کہتا ہے تمہارے رب کو کس نے پیدا کیا؟ جب یہ حالت آئے تو الله کی پناہ مانگے اور اس خیال کو چھوڑ دے (صحیح البخاری، م: ٣٢٧٦، صحیح مسلم، م: ١٣٤) لہٰذا زید کو چاہیے کہ ان وسوسوں کی پروا نہ کرے، کثرت سے ذکرِ الله کرے، أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ پڑھے اور اپنے ایمان کے بارے میں بلاوجہ شک میں مبتلا نہ ہو

اگر کسی شخص کی ایک سے زائد بیویاں ہوں، خواہ دو ہوں تین ہوں یا چار پھر اس کا انتقال ہو جائے تو اس کی تمام موجودہ منکوحہ بیویوں پر عدتِ وفات واجب ہوگی الله تعالیٰ کا ارشاد ہے ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا﴾ "اور تم میں سے جو لوگ وفات پا جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں، وہ عورتیں اپنے آپ کو چار ماہ دس دن روکے رکھیں (القرآن الکریم، ٢٣٤/٢)لہٰذا شوہر کی وفات کے وقت جتنی بیویاں اس کے نکاح میں ہوں سب پر عدتِ وفات لازم ہوگی۔ البتہ اگر کوئی بیوی حاملہ ہو تو اس کی عدت وضعِ حمل تک ہوگی۔ (القرآن الکریم، ٤/٦٥) والله تعالى أعلم بالصواب 

⚡⚡⚡⚡

كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0