جا چھوڑ دیا تجھےکہنے سے طلاق کا حکم؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شوہر نے اپنی بیوی سے کہا جا چھوڑ دیا تجھے تو کونسی طلاق واقع ہوگی براے مہربانی جواب عنایت فرمائیں

المستفی اللہ بخش نقشبندی مہاراشٹر ممبئی

موبائل نمبر 8779791175

-----------------------------

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب

صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے اپنی بیوی کو مخاطب کرکے یہ الفاظ کہے جا چھوڑ دیا تجھے

تو ان الفاظ سے ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی خواہ شوہر کی نیت طلاق کی ہو یا نہ ہو؛ کیونکہ اردو عرف میں بیوی کو چھوڑ دیا کہنا طلاق کے صریح الفاظ میں شمار ہوتا ہے

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں

عورت کو چھوڑ دینا عرفاً طلاق میں صریح ہے

(فتاویٰ رضویہ جلد 13 ص 582)

اور صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں

اردو میں یہ لفظ کہ میں نے تجھے چھوڑا صریح ہے اس سے ایک رجعی ہوگی کچھ نیت ہو یا نہ ہو

(بہارِ شریعت جلد 2 حصہ 8 ص 118)

لہٰذا اگر یہ پہلی یا دوسری طلاق ہے تو عدت کے اندر شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہے عدت گزارنے کے بعد رجوع نہیں ہوسکتا البتہ دونوں کی رضامندی سے نئے مہر اور گواہوں کے ساتھ دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند

✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح خلیفہ حضور تاج الشریعہ و نواسہ امام علم فن مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات بہار 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0