وراثت کی تقسیم اور نام درج کرنے کا شرعی حکم؟



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

مسئلہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مثلہ ذیل میں کیا وراثت تقسیم کرنے میں جگہ لڑکی اور لڑکے کے نام میں کرنا ضروری ہے یا صرف یہ کہہ دینا کافی ہے کہ یہ جگہ لڑکے کی ہے اور یہ جگہ لڑکی کی ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 

سائل: محمد وسیم رضا شہر/ملک: بریلی شریف

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب

وراثت میں ہر وارث کو اس کا شرعی حصہ دینا لازمی ہے صرف زبانی طور پر یہ کہہ دینا کہ یہ جگہ لڑکے کی ہے اور یہ لڑکی کی کافی نہیں بلکہ جملہ وراثتی مال کا حصہ شریعت مطہرہ کی روشنی میں متعین کرکے جائیداد کی باقاعدہ تقسیم اور ہر وارث کو اس کے حصے کا قبضہ دینا ضروری ہے نام کرنا ضروری نہیں

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ 

﴿لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ﴾

ترجمہ مردوں کے لیے اس مال میں حصہ ہے جو والدین اور رشتہ دار چھوڑ جائیں اور عورتوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے

(سورۃ النساء آیت 7)

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں قابلِ تقسیم چیز پر قبضہ دینے سے بھی ہبہ تام نہ ہوگا خواہ اس میں شرکت والے کو ہبہ دے

(فتاویٰ رضویہ، جلد 19، ص 275)

لہٰذا شرعی حصے مقرر کرکے باقاعدہ تقسیم کرنا ضروری ہے، محض زبانی تعیین کافی نہیں

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند

✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح خلیفہ حضور تاج الشریعہ و نواسہ امام علم فن مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات بہار 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0