(سوال) حضور ﷺ کا دل مبارک کس طرف تھا؟
(جواب) اس بارے میں صریح دلائل میسر نہیں ہیں البتہ مہر نبوت آپ کے دونوں کندھوں کے بیچ بائیں کندھے کی گھنڈی کے پاس تھی۔ (صحیح مسلم، م: ٢٣٤٦) اور حارث نے اپنی مسند میں واقدی کے طریق سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ کو خبیر میں جو زہریلا گوشت کھلایا گیا تھا اس کے اثر کی وجہ سے اپنے بائیں کندھے کے نیچے پچھنے لگوائے۔ (مسند الحارث، م: ٢٧٢٥) والله تعالى أعلم بالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
(سوال) معزز علمائے کرام کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ کے حوالے سے کہ زید نماز کے لیے ایسا پرفیوم استعمال کرتا ہے جس میں الکحل ملی ہوتی ہے، تو کیا زید کا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟
(جواب) عموم بلوی کے سبب علماء اب اس کے جواز پر فتوی دیتے ہیں والله تعالى أعلم بالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
