طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنے کا حکم؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

 حضرت مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخس جیسے زید نے اپنی بیوی کو کئی ایک بات سمجھایا اور وہ سمجھتی نہیں تھی پھر زید جذبات میں ا گر یہ جملہ استعمال کیا کہ اگر تم ائندہ ایسی غلطی کرو گی تو تمہیں طلاق ہو جائے گا تو اس طرح جملہ استعمال کرنے سے کلمات نکالنے سے کیا طلاق ہو جاتا ہے برائے کرم مہربانی جتنا جلدی ہو سکے جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی

 فقیر محمد کلام قادری بہرائچ شریف

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب

صورتِ مسئولہ میں زید نے اپنی بیوی سے کہا اگر تم آئندہ ایسی غلطی کرو گی تو تمہیں طلاق ہو جائے گی یہ الفاظ طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنے کے معنی رکھتے ہیں اگر زید کی مراد واقعی یہی تھی کہ بیوی کے وہ کام کرنے پر طلاق واقع ہو، اور الفاظ بھی اسی مفہوم میں کہے گئے تھےتو شرط پائے جانے پر طلاق واقع ہونے کا حکم ہوگا محض جذبات میں کہنے سے یہ حکم ختم نہیں ہوتا

 ہدایہ میں ہے:«إِذَا أَضَافَهُ إِلَى شَرْطٍ وَقَعَ عَقِيبَ الشَّرْطِ»

ترجمہ: جب طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کیا جائے تو شرط پائے جانے کے بعد طلاق واقع ہوتی ہے

(الہدایہ، جلد ۳، صفحہ ۳۲۴، مطبوعہ دار الکتب العلمیہ، بیروت)

نیز فتاویٰ رضویہ میں طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنے کی مختلف صورتوں اور ان کے احکام پر تفصیلی بحث موجود ہے

(فتاویٰ رضویہ، جلد ۱۳، صفحات ۲۲۵ تا ۲۲۸، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

خلاصہ کلام یہ ہے زید سےدریافت کرنے کی ضرورت نہیں بیوی ایسی غلطی کرےگی جب بھی کرےگی ایک طلاق واقع ہوجاۓ گی

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند

✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح خلیفہ حضور تاج الشریعہ و نواسہ امام علم فن مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات بہار 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0