المستفی محمد سلطان رضا بلگرام
الجواب بعون الملک الوہاب
صورتِ مسئولہ میں بھابھی اپنے دیور کا جھوٹا کھا سکتی ہے شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ انسان کا جھوٹا پاک ہے خواہ وہ محرم ہو یا نامحرم البتہ اگر عورت کسی نامحرم مرد کا جھوٹا بطورِ لذت کھائے تو یہ مکروہ ہے
یہ بھی یاد رہے کہ دیور بھابھی کے لیے نامحرم ہے لہٰذا اس سے پردہ کرنا لازم ہے اور بلا تکلف میل جول ہنسی مذاق اور بے پردگی سے اجتناب ضروری ہے
صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بہارِ شریعت میں فرماتے ہیں کہ مرد کو غیر عورت کا اور عورت کو غیر مرد کا جھوٹا اگر معلوم ہو کہ فلاں یا فلاں کا جھوٹا ہے بطورِ لذت کھانا پینا مکروہ ہے مگر اس کھانے پانی میں کوئی کراہت نہیں آئی
(بہارِ شریعت جلد 1 حصہ 2 صفحہ 341)
لہٰذا بھابھی کا دیور کا جھوٹا کھانا فی نفسہٖ جائز ہے البتہ بطورِ لذت کھانے سے اجتناب کرے اور شرعی پردے کا پورا اہتمام کرے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند
✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح خلیفہ حضور تاج الشریعہ و نواسہ امام علم فن مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات بہار
