(سوال) غیر مسلم کا گھر کرایہ پر لینا جبکہ اس کا بیت الخلاء الٹا بنا ہوا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
(جواب) غیر مسلم کا گھر کرایہ پر لینا شرعاً جائز ہے بشرطیکہ مکان میں کوئی ایسی شرعی خرابی نہ ہو جس کی وجہ سے رہائش اختیار کرنا ناجائز ہو۔ لیکن صرف اس وجہ سے کہ بیت الخلاء کی سمت یا بناوٹ الٹی ہے مکان کرایہ پر لینا ناجائز نہیں ہوتا البتہ اگر بیت الخلاء سے مراد یہ ہے کہ اس میں قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرکے قضائے حاجت کی جاتی ہے تو اس کی تفصیل الگ ہے ایسی صورت میں تبھی خریدا جائے جب رخ بدل کر استعمال کرنا ممکن ہو اگرچہ کسی بیرونی ذریعہ سے اور اگر تعمیر ایسی ہو کہ استعمال کے وقت رخ بدلنا ممکن نہ ہو تو عوامی بیت الخلاء استعمال کریں ورنہ نہ خریدیں۔ والله تعالى أعلم بالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
