گھر میں امرود و بیری کے درخت لگانا کیسا؟


 سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گھر میں امرود کا درخت لگانا کیسا ہے؟ اسی طرح بیر کا درخت گھر میں لگانا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ بعض لوگ ان درختوں کے متعلق مختلف باتیں کرتے ہیں، لہٰذا شرعی رہنمائی فرمائیں۔

المستفی حافظ محمد معروف رضا اسماعیلی

الجواب بعون الملک الوہاب

گھر میں امرود اور بیر دونوں کے درخت لگانا شرعاً جائز و درست ہے اس میں کوئی حرج نہیں شریعتِ مطہرہ میں ان درختوں کو گھر میں لگانے کی کوئی ممانعت وارد نہیں ہوئی لہٰذا انہیں منحوس سمجھنا یا ان کے گھر میں لگانے کو ناجائز کہنا بے اصل ہے

بلکہ درخت لگانا فی نفسہٖ ایک اچھا اور نفع بخش کام ہے کیونکہ اس سے انسانوں جانوروں اور پرندوں کو فائدہ پہنچتا ہے

حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا

مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْكُلُ مِنْهُ طَيْرٌ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ بَهِيمَةٌ إِلَّا كَانَ لَهُ بِهِ صَدَقَةٌ

ترجمہ: جو مسلمان کوئی درخت لگاتا یا کھیتی کرتا ہے، پھر اس میں سے کوئی پرندہ، انسان یا جانور کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے

(صحیح البخاری کتاب المزارعۃ حدیث: 2320)

لہٰذا گھر میں امرود اور بیر کے درخت بلا تکلف لگائے جا سکتے ہیں ان کے منحوس ہونے کا عقیدہ رکھنا درست نہیں

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند

✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح خلیفہ حضور تاج الشریعہ و نواسہ امام علم فن مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات بہار 

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0