(سوال) کیا پیشاب کے قطرے نکلنے یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے حالتِ احرام میں ڈائپر پہن سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو مریض کے لیے کیا متبادل صورت ہے، اور ڈائپر پہننے کی صورت میں کیا کفارہ یا دم لازم ہوگا؟
((جواب) حالتِ احرام میں مرد کے لیے ایسا لباس پہننا ممنوع ہے جو صورۃً یا حکماً مخیط (سلا ہوا) ہو اور معمول کے طریقے سے جسم پر پہنا جاتا ہو۔ ڈائپر کی مختلف اقسام بھی اس حکم میں شامل ہیں۔ لہذا پیشاب کے قطرے نکلنے یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے شدید ضرورت ہو تو مریض متبادل کے طور پر روئی کا یا کپڑے کا ٹکڑا استعمال کرے اس طرح کہ نجاست پھیلنے سے حفاظت ہو ڈائپر ایک دن یا یا رات پہننے کی صورت میں دم لازم آئے گا اور اس سے کم میں صدقہ۔ والله تعالى أعلم بالصواب
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر
