سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ حضور غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لنگر کا اعلان مسجد کے مائیک پر کرنا جائز ہے یا نہیں؟ کیا مسجد کے اندر بیٹھ کر مائیک کے ذریعے اعلان کرسکتے ہیں؟
سائل: صائم رضا، بھساول مہاراشٹر
الجواب بعون الملک الوہاب
مسجد کے اندر بیٹھ کر حضور غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ یاکوٸ اوربزرگ کے لنگر کا اعلان کرنا درست نہیں کیونکہ مسجد کو ایسے اعلانات سے محفوظ رکھنا چاہیے جن کے لیے مسجدیں نہیں بنائی گئیں۔ البتہ مسجد کے باہر یا فنائے مسجد میں مائیک رکھ کر اعلان کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ مسجد کے وقف شدہ سامان کو اس کے مقررہ مصرف کے خلاف استعمال نہ کیا جائے اور کسی نمازی یا دوسرے شخص کو تکلیف نہ ہو
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان ارشاد فرماتے ہیں
شرعِ مطہر نے مسجد کو ہر ایسی آواز سے بچانے کا حکم فرمایا ہے جس کے لیے مساجد کی بِنا نہ ہو
(فتاویٰ رضویہ جلد 8 صفحہ 408، رضا فاؤنڈیشن لاہور)
نیز حدیثِ پاک میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مسجد میں گم شدہ اونٹ کا اعلان کرنے والے سے فرمایا«لَا وَجَدْتَ، إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ»
ترجمہ: تمہیں وہ چیز نہ ملے مسجدیں تو اسی مقصد کے لیے بنائی گئی ہیں جس کے لیے بنائی گئی ہیں
(صحیح مسلم کتاب المساجد، باب النهي عن نشد الضالة في المسجد)
لہٰذا حضور غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ یاکسی اوربزرگ کے لنگر کا اعلان مسجد کے اندر کرنے کے بجائے مسجد کے باہر یا فنائے مسجد میں کیا جائے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند
✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح خلیفہ حضور تاج الشریعہ و نواسہ امام علم فن مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات بہار
