(جواب) صرف قبریں سو سال پرانی ہونے کی وجہ سے وہ قبر کسی بزرگ اور معمتد دینی شخصیت کی نہیں ہوجاتی اور ایسے کسی مبہم شخص کو اس طور پر پیش کرنا کہ لوگ اسے ولی الله سمجھنے لگیں، سخت ناجائز وگناہ ہے اور فی زمانہ مجاوروں کو قوت بخشنے کے لیے درگاہیں بنانے کا جو کام پاکھنڈویوں اور چرسیوں نے نکالا ہے، سخت حرام ہے اور اس کا بائیکاٹ واجب کفایہ ہے۔ والله تعالى أعلم بالصواب
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر
(سوال) حضرت صاحب! الله کے ولی سے مدد مانگنے میں کس طرح کا عقیدہ رکھنا چاہیے اور دوا اور تعویذ پر کس طرح کا عقیدہ رکھنا چاہیے؟
(جواب) الله تعالیٰ ہی حقیقی مددگار اور مستقل طور پر نفع وضرر کا مالک ہے۔ کسی ولیِ الله سے مدد مانگتے وقت یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ ولی اپنی ذات سے مستقل تصرف یا مدد کی قدرت نہیں رکھتا؛ اصل مدد الله ہی کی طرف سے ہے، اور ولی کا عطا کرنا الله تعالى کی عطا ہی ہے۔ پھر وہی مدد مانگی جو ظاہری حیات میں ان سے مانگی جاتی تھی اور اب بھی ان سے مانگنا مناسب ہے براہ راست اولاد بارش ترقی وغیرہ مانگنے سے بچا جائے اور یہی طریقہ عام کیا جائے کہ اب لوگ ضروریات دین سے بھی جاہل ہوتے ہیں جس سے گمراہی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح دوا کے بارے میں عقیدہ یہ ہو کہ دوا بذاتِ خود شفا دینے والی نہیں، بلکہ شفا دینے والا الله تعالیٰ ہے اور دوا ایک سبب ہے۔ جائز تعویذ کے بارے میں بھی یہی عقیدہ رکھا جائے کہ اس میں بذاتِ خود کوئی مستقل تاثیر نہیں؛ نفع وشفا الله تعالیٰ ہی عطا فرماتا ہے۔ والله تعالى أعلم بالصواب
⚡⚡⚡⚡
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
