(سوال) کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ علاءالدین اور ان کی اہلیہ نے کسی بات کے جواب میں کہا فلاں شخص اگر قرآن ہاتھ میں لے کر بھی کوئی بات کہے گا تو ہم لوگ اس کی بات نہیں مانیں گے۔‘‘ حالانکہ وہ شخص حق بات کہہ رہا ہے۔ اس صورت میں علاءالدین اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟
(جواب) صورتِ مسئولہ میں علاءالدین اور ان کی اہلیہ کا یہ کہنا کہ فلاں شخص اگر قرآن ہاتھ میں لے کر بھی کوئی بات کہے گا تو ہم اس کی بات نہیں مانیں گے سخت نامناسب اور قابلِ گرفت ہے قرآنِ کریم کو گواہ بنا کر پیش کی جانے والی حق بات کو محض شخصی مخالفت کی وجہ سے رد کرنا جائز نہیں ہے حق بات کو دلیل کے مطابق قبول کرنا لازم ہے خواہ کہنے والا کوئی بھی ہو۔ بہرحال ان پر حکم کفر نہیں ہے اور اگر وہ شخص فاسق معلن ہے اور اس کا جھوٹ بولنا شائع ہے تو قابل گرفت نہیں ہے والله تعالى أعلم بالصواب
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر
