المستفی محمد ریحان رضا
الجواب بعون الملک الوہاب
حضور سید عالم ﷺ کے روضۂ اقدس کی تعظیم و توقیر ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے لیکن روضۂ مبارک کے سامنے سجدے جیسی ہیئت اختیار کرنا درست نہیں اگر اس عمل میں پیشانی زمین پر رکھ کر سجدہ کیا جائے تو نیت صفائی کی ہو یا تعظیم کی غیر اللہ کو سجدہ کرنا ناجائز و حرام اور گناہِ کبیرہ ہے البتہ عبادت کی نیت سے ہو تو کفر ہے
اور اگر پیشانی زمین پر نہیں رکھی، بلکہ صرف پلکوں سے صفائی کی ہے تو اسے شرعی سجدہ نہیں کہیں گے تاہم روضۂ اقدس کے ادب و احترام کے پیشِ نظر اس انداز سے اجتناب کرنا چاہیے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
”مزارات کو سجدہ یا اُن کے سامنے زمین چومنا حرام اور حدِ رکوع تک جھکنا ممنوع
(فتاویٰ رضویہ، جلد 22 صفحہ 474)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند
✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح خلیفہ حضور تاج الشریعہ و نواسہ امام علم فن مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات بہار
